" "
امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

سفک کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی حمایت یافتہ ایڈ رومین کاؤنٹی ایگزیکٹو منتخب

ایڈرومین جن کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے ، نے الیکشن میں اپنے ڈیموکریٹک حریف ڈیو کیلون کو شکست دی، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایڈرومین کو مبارکباد

لانگ آئی لینڈ ( اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی سفک کاؤنٹی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے حمایت یافتہ ایڈ رومین کاؤنٹی ایگزیکٹو منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ایڈ رومین جن کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے ، نے الیکشن میں اپنے ڈیموکریٹک حریف ڈیو کیلون کو شکست دی ۔

منگل ، سات نومبر کو نیویارک میں ہونیوالے الیکشن میں سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو ،الیکشن کو بھی ایک کانٹے دار مقابلہ تصور کیا جا رہا تھا اور سیاسی حلقوں کی نظریں ، اس الیکشن پر بھی مرکوز تھیں۔سفک کاو¿نٹی ایگزیکٹو کا عہدہ موجودہ کاؤنٹی ایگزیکٹو سٹییو بیلون کی تین ٹرم مکمل ہونے کی وجہ سے خالی ہوا تھا جن کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے تھا۔ ایڈ رومین نے مسٹر بیلون کی خالی کردہ کاؤنٹی ایگزیکٹو کی نشست پر کامیابی حاصل کرے ، لانگ آئی لینڈ کی ایک اہم سفک کاؤنٹی میں بھی ریپبلکن پارٹی کو بڑی فتح سے ہمکنار کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاؤنٹی میں پہلے ہی ریپبلکن پارٹی کے پاس کاؤنٹی ایگزیکٹو اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے موجود ہیں ۔

Related Articles

Back to top button