اوورسیز پاکستانیز

زین قریشی کے حلف پر اعتراض ڈپٹی سپیکر نے مسترد کردیا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض اٹھا دیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی ،ایم این اے کا استعفیٰ قبول ہونے سے پہلے ایم پی اے کا حلف نہیں اٹھا سکتے

لاہور (اردو نیوز ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی زین قریشی کے حلف پر سوال اٹھا دیاگیا ہے۔ نکتی اعتراض اٹھایا گیا کہ زین قریشی ، رکن قومی اسمبلی بھی ہیں ۔ وہ رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ہی رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا سکتے ۔

ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے اعتراض مسترد کردیا اور سپیکر نے کہا کہ اجلاس کی کاروائی جاری رکھی جائے ۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کاروائی شروع ہو گئی ہے ۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button