اوورسیز پاکستانیز

روز نامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضیاءشاہد انتقال کر گئے

پاکستان کی صحافتی برادری ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور روز نامہ خبریں کے قارئین اور چینل فائیو کے ناظرین نے ضیاءشاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) روز نامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر، چینل فائیو کے بانی چئیرمین اور پاکستان کے سینئر صحافی ضیاءشاہد 12اپریل بروز سومواررات نو بجے، لاہور میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 77سال تھی ۔ وہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔ چند روز قبل ان کی حرکت قبل معمول سے تیز رہنے کی وجہ سے نہیں شیخ زید ہسپتال لاہور میں داخل کروایا گیا جہاں سوموار کو آپریش کرکے ان کے جسم میں ”پیس میکر“ لگایا گیا ۔ آپریشن کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
ضیاءشاہد کے پسماندگان میں ایک بیٹا ، بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔ضیاءشاہد کا شمار ، پاکستان کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے ۔ پاکستان کی صحافتی برادری ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور روز نامہ خبریں کے قارئین اور چینل فائیو کے ناظرین نے ضیاءشاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button