اوورسیز پاکستانیزخبریں

مسلم لیگ(ن)امریکہ کا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر اظہار تعزیت

بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کی کشمیر کاز کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رانا سعید، انور واسطی، خرم ملک ، دانش ملک

نیویارک (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا کی قیادت اور کارکنان آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پوری کشمیری قوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک مدبر سیاستدان، تجربہ کار رہنما اور مسئلہ کشمیر کے لیے زندگی بھر جدوجہد کرنے والی شخصیت تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ عزت اور احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

بیرسٹر سلطان محمود، پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا کے جنرل سیکریٹری رانا محمد سعید کے قریبی دوست بھی تھے، اور ان کی وفات نے ہمیں ذاتی طور پر بھی بے حد رنجیدہ کر دیا ہے۔

ہم مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

سید انور واسطی
پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا

ملک خرم
صدر، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکا

دانش ملک
پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا

Related Articles

Back to top button