امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

امریکی سینٹ میں ایک جبکہ کانگریس میں چار انڈین امریکن پہنچ گئے

پرامیلا جے پال پہلی خاتون انڈین امریکن کانگریس ویمن ہونگی جبکہ کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل کملا حیرث سینٹ میں پہنچنے میں کامیاب

 نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں 8نومبر کو ہونیوالے صدارتی کے ساتھ ساتھ کانگریشنل الیکشن میں پانچ انڈین نژاد امریکی امریکی سینٹ اور کانگریس میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ان ارکان میں کیلی فورنیا سٹیٹ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 7سے امریش بابو لال (المعروف ایمی بیرو) پہلے ہی کانگریس مین ہیں جبکہ اسی سٹیٹ (یعنی کہ کیلی فورنیا سے) سٹیٹ اٹارنی جنرل کملا دیوی حیرث یو ایس سینٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔ وہ امریکہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی والدہ انڈین امریکن ہندو جبکہ والد جمیکن امریکن تھے ۔
دیگر منتخب ہونیوالے ارکان کانگریس میں کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 17سے رو کھنہ(ڈیموکریٹ) ،واشنگٹن سٹیٹ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے پرامیلا جے پال(ڈیموکریٹ) ، الی نائے سٹیٹ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 8سے راجہ کرشنا مورتھی(ڈیموکریٹ) رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں۔ ا ن میں پرامیلا جے پال پہلی انڈین نژاد امریکی خاتون ہیں کہ جو کانگریس ویمن منتخب ہونے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔
انڈین امریکن ارکان کانگریس پانچوں ڈیموکریٹس ہیں ،تین کا تعلق کیلی فورنیا سٹیٹ سے جبکہ ایک الی نائے اور ایک واشنگٹن سٹیٹ سے ہیں ۔انڈین کمیونٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکہ کی کل آبادی کا ایک فیصد ہیں اور ان کی تعداد تین ملین سے زائد ہے ۔

Related Articles

Back to top button