امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

چوہدری تنویر کے بھائی کیپٹن (ر) چوہدری قدیر مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا

مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے چوہدری قدیر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی، شرکاءکا چوہدری تنویر سے اظہار تعزیت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ،سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری تنویر کے جواں سال بھائی کیپٹن (ر) چوہدری قدیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مسجد نور ہنٹنگٹن ، لانگ آئی لینڈ میںفاتحہ و قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ۔چوہدری تنویر کے زیر اہتمام ہونیوالی فاتحہ و قرآن خوانی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، ارکان اور ان کے دوست احباب نے شرکت کی ۔

فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے بعد منعقدہ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ڈاکٹر اعجاز احمد نے تلاوت قرآن مجید کی ۔عتیق قادری اور انصر شیخ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔

دنیائے حمد و نعت خوانی میں ممتاز مقام رکھنے والے امجد حسین نے اپنے مخصوص انداز میں حمدئیہ و نعتیہ کلام بالخصوص وصال کے حوالے سے خصوصی کلام پڑھ کر محفل میں وجد کا سماں پیدا کر دیا ۔
معروف اسلامی سکالر مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور سوگواران اور پسماندگان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی بیان کیا۔انہوںنے کہا کہ موت ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کا کوئی ذی روح انکاری نہیں۔ موت کی ہر وقت تیاری رکھنی چاہئیے ۔ موت کے بعد بھی ایک زندگی ہے جو کہ ابدی اور ہمیشہ قائم رہنے والی ہے ۔اس زندگی کی تیاری ہمیں اپنی دنیا کی زندگی میںہی کرنی ہے ۔

بعد ازاں مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے کیپٹن (ر) چوہدری قدیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پڑھے جانیوالا قرآن شریف ، فاتحہ خوانی کا ثواب مرحوم کو ملک کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

آخر میںچوہدری تنویر نے اپنے چھوٹے بھائی جن کا جواں سال عمر میں ترلائی ، اسلام آباد میںانتقال ہو گیا ، کی شخصیت کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔

چوہدری تنویر نے قرآن و فاتحہ خوانی میں شریک ہونے والے دوست احباب ان سب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوںنے شرکاءسے اپیل کی کہ وہ ان کے مرحوم بھائی کو انی دعاوں میںیاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button