پاکستان

شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو ق لیگ سے فارغ کر دیا گیا

مسلم لیگ (ق) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کی صدارت سے جبکہ طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے الگ کر دیا گیا

لاہور (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اندر بغاوت ہو گئی ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی گروپ کی جانب سے منعقدہ مسلم لیگ (ق) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کی صدارت سے جبکہ طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے الگ کر دیا گیا۔

اجلاس پارٹی رہنما کامل علی آغا کی صدار ت میں منعقد ہوا جس میں ورکنگ کمیٹی کے 84ارکان نے قرار داد منظور کرکے چوہدری شجاعت حسین کو ناسازی طبیعت کی بنا پر پارٹی صدرت سے الگ کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

کامل علی آغا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پارٹی میں الیکشن کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو کہ نئی قیادت منتخب کریگا ۔ نئی قیادت کے انتخاب تک الیکشن کمیشن پارٹی کے معاملات کو دیکھے گا ۔
چوہدری برادران کے درمیان ایک عرصے سے جو اختلاف سامنے آرہا تھا، اس میںاس بغاوت کے بعد پارٹی اور چوہدری خاندان دو حصوں میں واضح طور پر تقسیم ہو گیا ہے

چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری شفاعت حسین نے ق لیگ کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کرنے کا اختیار نہیں ۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ہاوس میں ق لیگ کا نہیں بلکہ ورکر کا اجلاس ہوا ہے ، جس کی کوئی حیثیت نہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں ۔ چوہدری شجاعت حسین کی ق لیگ کی صدارت خطرے میں

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA

Related Articles

Back to top button