پاکستانی صوفیاءکرام کا پیغام ہم دنیا بھر میں پہنچاتے رہیں گے،صنم ماوری
Sanam Mavri Honored in Miami for Promoting Sufi Music, Vows to Spread Message of Love Worldwide
میامی ، فلوریڈا میں صنم ماوری کو بہترین پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، صوفی میوز ک کے لئے صنم ماوری کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا
صنم ماوری کو فرینڈ ز سرکل آف ساؤتھ فلوریڈا کے صدر میاں طاہراسماعیل، نائب صدر میاں احسان الحق اور لیاقت علی کی جانب سے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ پیش کیا گیا

فلوریڈا( مشرف خان ) حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ممتاز صوفی سنگر و صوفی میوزک کوئین گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ ہم پاک سرزمین کے صوفیا کرام کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچاتے رہیںگے۔ وہ میامی، فلوریڈا میں اپنے امریکی ٹور کے آخری پروگرام سے حاضرین کی ایک بڑی تعداد کے سامنے نغمہ سرا تھیں۔ صنم ماوری نے تقریب میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے حاضرین خوب سے داد کیساتھ ساتھ فرینڈز سرکل آف ساوتھ فلوریڈا کے صدر میاں طاہراسماعیل، نائب صدر میاں احسان الحق اور لیاقت علی سے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی وصول کیا۔ جس پر صنم ماروی نے رب العزت کے بعد اپنے چاہنے والوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں پاکستانی حاضرین کے علاواہ بھارتی سندھیوں اور صوفیانہ کلام سننے والے بنگلہ دیشیوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مقامی پرموٹر لیاقت علی اور انکے ساتھیوں نے ایک پر پرتکلف عشائیہکا اہتمام کیا۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Sanam Mavri Honored in Miami for Promoting Sufi Music, Vows to Spread Message of Love Worldwide



