نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہونیوالے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ
ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں خصوصیایوارڈز سے نوازا گیا

نیویارک ( محسن ظہیر ) نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن اور مسلمامریکن افسران کے اعزاز میں ایک پروقار ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستانی امریکن لاانفورسمنٹ سوسائٹی، پالز(PALS) کی جانب سے میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران، کمیونٹی رہنماؤں اور معزز مہمانوں نےشرکت کی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیااور انہیں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ریٹائرڈ افسران کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ فخر رہا اورانہوں نے پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
تقریب میں شرکاء کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے آئی واچ، عمرہ ٹکٹ،ٹی وی اور لیپ ٹاپ سمیت قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف افسران کی خدمات کا اعتراف ہیں بلکہ نئینسل کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہیں۔