نیویارک سٹی میں امیگرنٹس کےلئے سمال بزنس کےلئے قرضوں اور سرکاری ملازمتوں کے اہم مواقع
NYC Showcases Resources for Small Businesses, Entrepreneurs, and Jobseekers at Ethnic Media Roundtable
نیویارک سٹی انتظامیہ ، چھوٹے کاروبار شروع کرنے اور فروغ دینے کے لئے اور سٹی میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے نیویارک سٹی سمال بزنس سروسز اہم کردار ادا کررہا ہے جس سے امیگرنٹ کمیونٹیز کو بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہونا چاہئیے
نیویارک سٹی کی سمال بزنس سروسز کی کمشنر ڈائنیشل گراس، کمشنر مئیرز آفس آف امیگرنٹ افئیرز مینوئل کاسٹر و اور آفس آف نائٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیف گارشیا کا سٹی ہال میں پریس کانفرنس سے اہم خطاب
نیویارک( محسن ظہیر سے )نیویارک سٹی انتظامیہ ، چھوٹے کاروبار شروع کرنے اور فروغ دینے کے لئے اور سٹی میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے نیویارک سٹی سمال بزنس سروسز اہم کردار ادا کررہا ہے جس سے امیگرنٹ کمیونٹیز کو بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہونا چاہئیے اور دستیاب مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائندے حاصل کرنے چاہئیے ۔ ایسا کہنا ہے نیویارک سٹی کی سمال بزنس سروسز کی کمشنر ڈائنیشل گراس، کمشنر مئیرز آفس آف امیگرنٹ افئیرز مینوئل کاسٹر و اور آفس آف نائٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیف گارشیا کا ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا راونڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران ۔ سٹی انتظامیہ کے حکام نے نیویارک سٹی کی امیگرنٹ کمیونٹی کو نیویارک سٹی کی ورک فورس کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سٹی انتظامیہ ان کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ پر عزم رہتی ہے ۔
کمشنر گراس، کمشنر مینوئل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر گارشیا نے سمال بزنس سروسزکی حالیہ کامیابی ، ایڈمز انتظامیہ کے آغاز سے اب تک ”ورک فورس ون “سسٹم کے ذریعے اڑھائی لاکھ سے زیادہ نیویارکرز کو سہولت فراہم کرنے ،کے تناظر میں، سمال بزنس سروسزنے تارکین وطن کمیونٹی کی بھرپور رہنمائی اور معاونت کو اجاگر کیا۔
نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسمال بزنس سروسز کی کمشنر ڈائینشل گراس نے کہا:سمال بزنس سروسز ہر نیویارکر کی معاشی اور کاروباری صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر ہماری متحرک امیگرنٹ کمیونٹیز میں۔ چاہے یہ نیویارک سٹی فنڈز فائنڈر کے ذریعے کاروباری حضرات کے لیے قرضوں اور مالی معاونت کو آسان بنانا ہو، این وائی سی بیسٹ (NYC BEST) پروگرام کے ذریعے بزنسز کو 42.5 ملین ڈالر سے زائد کی بچت فراہم کرنا ہو، یا ورک فورس ون کیریئر سینٹرز کے ذریعے 81ہزارنیویارکرز کو بہتر تنخواہ والی نوکریوں سے جوڑنا ہو، سمال بزنس سروسزہر مرحلے پر وسائل فراہم کر رہا ہے۔ مجھے کمشنر کاسٹرو کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے تاکہ ہر فرد، چاہے وہ کسی بھی ملک سے آیا ہو، خود کو محفوظ، خوش آمدید اور سپورٹڈ محسوس کرے۔”
آفس آف نائٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیف گارشیا نے گرانٹس سے متعلق معلومات فراہم کیں، جیسے کہ مالی سال 2026 نائٹ لائف گرانٹ، جو ان نان پرافٹ تنظیموں کے لیے دستیاب ہے جو نائٹ لائف بزنس کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کا دفتر بزنس مالکان کو رہنمائی اور معاونت فراہم کرتا ہے، جیسے ”مینڈ این وائی سی ( MEND NYC) سروس جو کاروباری اداروں اور محلوں کے تنازعات کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے، اور آفس آف نائٹ لائف کا ”ملٹی ایجنسی سپورٹ فار ہاسپے ٹیلیٹی “ (MASH) پروگرام جو بزنسز کو حفاظتی اصولوں اور تعمیل کے بارے میں ذاتی مشاورت فراہم کرتا ہے۔
میئرز آفس آف امیگرنٹ افیئرز کے کمشنر مینوئل کاسٹرو نے زور دیا کہ نیویارک کے تمام امیگرنٹسکو سمال بزنس سروسز اور دیگر سٹی اقدامات کے دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے خوش آمدید کہا جانا چاہیے۔
کمشنر کاسٹرو نے کہا:”یہ انتظامیہ ہماری سٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیگرنٹ دوست ورکرز کے حق میں رہی ہے۔ سمال بزنس سروسز اور آفس آف نائٹ لائف ( او این ایل )کی فراہم کردہ سروسز کے ذریعے امیگرنٹس کو براہِ راست بزنس پلاننگ کنسلٹیشن سے لے کر ورک فورس ون کیریئر سینٹرز تک وسائل دستیاب ہیں، جو ہر مہارت کے حامل روزگار تلاش کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ ہمارا معاشی سپورٹ سسٹم امیگرنٹس کو مرکزیت دیتا ہے۔ ان اقدامات کی کامیابیاں اور ان کا معاشی اثر اس حقیقت کی یاد دہانی ہیں کہ ہماری امیگرنٹ کمیونٹی شہر بھر میں کتنی اہمیت رکھتی ہے۔“
NYC Showcases Resources for Small Businesses, Entrepreneurs, and Jobseekers at Ethnic Media Round-table



