پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستان اوورسیز فورم کا نور عالم اور صاحبزادہ عمار سعید کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

رکن قومی اسمبلی نور عالم اور اسلامک سکالر صاحبزادہ عمار سعید کا پاکستان اوورسیز فورم کا نیویارک میں پذیرائی پر شکرئیہ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین ، اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں ایک پاکستان آباد ہے۔ پاکستان اوورسیز فورم ، اوورسیز کمیونٹی کی ہر ممکن نمائندگی ، ان کے کردار کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے
تقریب سے شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی کے خطابات، پاکستان اوورسیز فورم کے اغراض و مقاصد اور کردار پر روشنی ڈالی ، شرکاءنے بھی مہمانان خصوصی کو اوورسیز کمیونٹی کے معاملات سے آگاہ کیا
حضورِ اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور آپ ہمیشہ غریبوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھتے، یتیموں کی مدد فرماتے اور بیواؤں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تلقین فرماتے تھے،صاحبزادہ محمد عمارسعید
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہر فورم پر اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے

 

 

نیویارک ( اردونیوز) اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”پاکستان اوورسیز فورم“ کے زیر اہتمام نیویارک میں امریکہ کے دورے پر آئے رکن قومی اسمبلی نور عالم اور نوجوان عالم دین صاحبزادہ عمار سعید کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان پاکستان اوورسیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا اوروائس چئیرمین ایوان غلام مصطفی سمیت ان کے ساتھی تھے۔استقبالیہ میں پاکستان اوورسیز فورم کے ارکان کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات پیر سید میر حسین شاہ، تاج اکبر،چوہدری خالد سندہانوالہ ، اسد چوہدری، زمان خان آفریدی،نثار خان ،ڈاکٹر جمشید خان، محفوظ بھلو نرگانہ،چوہدری عثمان سوہی ، ندیم یوسف بٹ، اجمل چوہدری، عامر رسول باجوہ اور چوہدری نوید انور پلاں گراں، چوہدری خالد دلوسمیت کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی نے نور عالم اور صاحبزادہ عمار سعید کو استقبالیہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان اوورسیز فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں ایک پاکستان آباد ہے۔ پاکستان اوورسیز فورم ، اوورسیز کمیونٹی کی ہر ممکن نمائندگی ، ان کے کردار کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے نور عالم کی اوورسیز کمیونٹی کے لئے جبکہ صاحبزادہ عمر سعید کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہر فورم پر اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں مو¿ثر نمائندگی دلانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
نور عالم خان نے بتایا کہ شاہد رضا رانجھا سے ملاقات کے دوران انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی دینے کے حوالے سے قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اسی سلسلے میں بل اسمبلی میں لانے کی کوشش کی گئی ہے، جس پر مزید کام جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے جائز حقوق اور مسائل کے لیے وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ملکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی تشویشناک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام، پولیس اور فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور متعدد فوجی و پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان اوورسیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف حلقوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم نے ہمیشہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور فلاحی و رفاہی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورم نے ماضی میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے بھی آواز اٹھائی تھی اور سابق حکومت کے دور میں اس حوالے سے تحریک پیش کی گئی تھی۔
شاہد رانجھا نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی اپنے دوست اور ممبر قومی اسمبلی نور عالم خان کے توسط سے اوورسیز پاکستانیوں کو موثر نمائندگی دینے کے لیے اسمبلی میں بل لانے کی کوشش کی گئی، تاہم بعض عناصر کی جانب سے اس راستے میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے حقوق اور مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
نوجوان عالم دین صاحبزادہ محمد عمارسعید نے اپنی گفتگو میں سیرتِ نبوی ﷺکی روشنی میں انسانیت، غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضورِ اکرم  ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور آپ ہمیشہ غریبوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھتے، یتیموں کی مدد فرماتے اور بیواؤں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تلقین فرماتے تھے۔ صاحبزادہ محمد سعید نے کہا کہ اگر ہم خود کو نبی کریم کا امتی کہتے ہیں تو ہمیں آپ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی مدد، ان کے ساتھ ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کو دینی و اخلاقی ذمہ داری قرار دیا۔
میٹ اینڈ گریٹ کے دوران شرکاءنے پاکستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے باہمی تعلقات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، مستقبل میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف سرگرمیوں اور پاکستانیوں کے اتحاد کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔جہاں شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، فلاح اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلق کے لیے اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Pakistan Overseas Forum Hosts Reception in New York in Honor of Noor Alam and Mohammad Sahibzada Ammar Saeed in New York

A large number of prominent figures and members of the Pakistani-American community attended the reception organized by Shahid Raza Ranjha, Dewan Ghulam Mustafa, and their colleagues of the Pakistan Overseas Forum.

Member of National Assembly (MNA) Noor Alam and Islamic scholar Sahibzada Mohammad Ammar Saeed thanked the Pakistan Overseas Forum for the warm reception in New York, paid tribute to the services of the overseas Pakistani community, and assured them of their full support.

“Another Pakistan lives outside the country in the form of overseas Pakistanis. The Pakistan Overseas Forum plays its role in representing the overseas community, ensuring their participation, and resolving their issues,” speakers noted.

Shahid Raza Ranjha and Dewan Ghulam Mustafa addressed the gathering, highlighting the objectives and role of the Pakistan Overseas Forum. The attendees also briefed the chief guests on the issues faced by the overseas community.

“The life of the Holy Prophet (PBUH) is the best role model for us; he always showed compassion to the poor, helped orphans, and urged kind treatment toward widows,” said Sahibzada Muhammad Ammar Saeed.

MNA Noor Alam Khan stated that he has always raised the voice of overseas Pakistanis on every platform and will continue to strongly highlight the issues of Pakistanis living abroad in the future.

#UrduNewsUSA

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے