پاکستان

نیویارک میں مسجد فاطمہ کے زیر اہتمام المانٹ ، لانگ آئی لینڈ میں عظیم الشان جلوس میلاد النبی ﷺ، فضاءمسلسل یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی

نبی کریم ﷺ سب جہانوں کےلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور میلاد النبی منانے کا مقصد ، اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کرنا ہے، جلوس و جلسہ میلاد النبی ﷺ سے علماءکرام کے خطابات

نیویارک میں مسجد فاطمہ کے زیر اہتمام المانٹ ، لانگ آئی لینڈ میں عظیم الشان جلوس میلاد النبی ﷺ، فضاءمسلسل یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی
نبی کریم ﷺ سب جہانوں کےلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور میلاد النبی منانے کا مقصد ، اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کرنا ہے، جلوس و جلسہ میلاد النبی ﷺ سے علماءکرام کے خطابات
پاکستان سے آئے نعت خوان زبیب مسعود شاہ بخاری سمیت معروف نعت خوانان نے بار گا رسالت ﷺ میں نعت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک ( اردونیوز) لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے علاقے المانٹ میں مسجد فاطمہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی جلوس و جلسہ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور المانٹ ، لانگ آئی لینڈ کی فضاءمسلسل یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونجتی ہے۔ مسجد فاطمہ کے پیر سید شفقت حسین شاہ ، ارشد بھٹہ اور میلاد کمیٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام جلوس سے قبل ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک پر اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان اور امریکہ سے ممتاز علماءکرام ، عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات سمیت ناسا کاؤنٹی حکام اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سید شفقت حسین شاہ نے میلاد کمیٹی کے ارکان ارشد بھٹہ،رانا ارشاد احمد خان، چوہدری پرویز اشرف، یوسف قمر، شفیق مہر، اویس مغل ،ارشد گل ،فیض رسول ، رفیق چوہدری ، تنویر شاہ ، وقاص چوہدری ، وسیم عباس اور حاجی غفران کی جانب سے تمام علماءکرام ، مہمانان اور شرکاءکوخوش آمدید کہتے ہوئے انہیں میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ۔ فاطمہ مسجد کے ارشد بھٹہ نے ناسا کاؤنٹی پولیس حکام کو پھول پیش کئے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس میلاد النبی کے انتظام میں تعاون کرنے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکرئیہ ادا کیا ۔
تقریب میں ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اکرم ، ایشین امریکن افئیرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عون نقو ی اور ساسبا تنظیم کے چئیرمین محسن شاہ نقوی نے بھی شرکت کی اور کاؤنٹی ایگزیکٹو کی جانب سے کمیونٹی کو میلاد النبی کی مبارکباد دی اور کاؤنٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
انجمن غوثیہ کے پیر سید صفدر حسین شاہ نے خصوصی دعا کرواتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو اللہ اور اللہ کے رسول کریم ﷺ کے احکامات اور تعلیما ت کے مطابق زندگی گذارنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔دعا کے بعدمیلاد النبی کا کیک کاٹا گیا اور علماءکرام کی قیادت میں جلوس ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک سے فاطمہ مسجد کی جانب روانہ ہوا ۔ ناسا کاو¿نٹی پولیس کی جانب سے جلوس کی گذرگاہ اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں خصوصی اقدام کئے گئے ۔ جلوس کے شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر نبی کریم ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ جلوس میں نعت خواں حضرات تمام وقت بار گاہ رسالت میں نعتوں کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے رہے اور فضاءمیں درود و سلام بلند ہوتا رہا۔
جلوس مسجد فاطمہ کے سامنے اختتام پذیر ہوا جہاں پر خصوصی دعا کی گئی اور سلام پڑھا گیا۔ بعد ازاں مسجد فاطمہ میں جلسہ میلاد النبی منعقد ہوا جس میں نظامت کے فرائض محمد حسنین ثقلین حسنی سید نے ادا کئے ۔ محفل میلاد النبی سے سید شفقت حسین شاہ سمیت پاکستان سے آئے اور امریکہ کے ممتاز علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ سب جہانوں کےلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور میلاد النبی منانے کا مقصد ، اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کرنا ہے ۔ علماءکرام کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کے احکامات اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔
محفل میلاد النبی ﷺ میں پاکستان سے آئے نعت خوان زبیب مسعود شاہ بخاری سمیت نعت خواں حضرات نے بار گاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اور آخر میں بار گاہ رسالت میں سلام اور دعا کے ساتھ محفل میلاد النبی کا اختتام ہوا۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے