نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کےلئے مقصود ملک نے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تو شعیب اختر اور ریما حیران ہی رہ گئے
مقصود ملک نے شوکت خانم کینسرہسپتال کےلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا تو شعیب اختر اور ریما خان کی حیرانگی کی انتہائی نہ رہی
نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کےلئے مقصود ملک نے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تو شعیب اختر اور ریما حیران ہی رہ گئے
وہ لمحہ دیکھیں کہ جب نیویارک میں پاکستانی امریکن مقصود ملک نے شوکت خانم کینسرہسپتال کےلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا تو شعیب اختر اور ریما خان کی حیرانگی کی انتہائی نہ رہی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام میں فنڈ ریزنگ کرنے والے پاکستانی کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما خان دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری سمجھ انہیں آیا کہ مقصود ملک نے کیا اعلان کیا ، شعیب اختر اور ریما نے بار بار پوچھ کر مقصود ملک سے کنفرم کیا کہ انہوں نے کیا اعلان کیا ہے اور پوچھا کہ کیا انہوں نے واقعی ہی ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے! تو مقصود ملک کو انہیں ایک سے زائد بار کنفرم کرنا پڑا کہ انہوں نے واقعی ہی ایک کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کیا ہے جس پر شعیب اختر اور ریما خان نے ان کا بھرپور انداز میں شکرئیہ ادا کیا ۔
پاکستانی امریکن بزنس مین ، کنسٹرکشن انجنیئر مقصود ملک جو کہ نیویارک اور نیوجرسی میں ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں ، کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی میں ان کے بعض قریبی عزیز کی کینسر کے مرض سے اموات ہوئی ہیں اور وہ اس مرض کا درد جانتے ہیں۔ شعیب اختر اور ریما سمیت فنڈ ریزنگ ڈنر کے شرکاءنے مقصود ملک کی عظیم خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس ویڈیو میں وہ لمحہ دیکھیں کہ جب مقصود ملک ایک کروڑ روپے فنڈ کا اعلان کرتے ہیں اور شعیب اختر اور ریما حیران ہوتے نظر آتے ہیں۔
Shoaib Akhtar Shares with Reema Interesting Talk on Imran Khan and Cricket at Shaukat Khanum Event



