بریکنگ نیوز: صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو فارغ کر دیا
پام باندی ، صدر ٹرمپ کی کابینہ کی دوسری رکن ہیں کہ جنہیں عہدے سے فارغ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کرسٹی نوئم کو عہدے سے فارغ کیا تھا
پام باندی ، صدر ٹرمپ کی کابینہ کی دوسری رکن ہیں کہ جنہیں عہدے سے فارغ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کرسٹی نوئم کو عہدے سے فارغ کیا تھا
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ صدر ٹرمپ ، پام بانڈی کو فائر کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ان کی کابینہ کی دوسری رکن پام باندی ہیں کہ جنہیں عہدے سے فارغ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کرسٹی نوئم کو عہدے سے فارغ کیا تھا ۔
پام بانڈی کے فارغ کئے جانے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل کو قائمقام اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں پام بانڈی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں اہم جاب کے لئے جلد خدمات انجام دیں گی ۔
واضح رہے کہ پام بانڈی جیفری ایپسٹین فائلز کو بھی ڈیل کررہی تھیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین فائلز کو ہینڈل کرنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے ۔
🚨 BREAKING: President Trump has reportedly already fired Attorney General Pam Bondi, two sources familiar with the matter told Fox News Digital.
Bondi met with Trump in the Oval Office on Wednesday night ahead of his speech to the nation on the war in Iran, where she was… pic.twitter.com/nQouPSaopF
— Fox News (@FoxNews) April 2, 2026
نوٹ ؛ اہم ترین اور بریکنگ نیوز کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



