پاکستانی امریکن سعدیہ ملک ڈیموکریٹک پارٹی سٹیٹن آئی لینڈ کی وائس چیئرپرسن مقرر
سعدیہ ملک ڈیموکریٹک پارٹی سٹیٹن آئی لینڈ کی وائس چیئرپرسن کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی پاکستانی امریکن ہیں، جو کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز رہنما سعدیہ ملک کو ڈیموکریٹک پارٹی سٹیٹن آئی لینڈ کا وائس چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری سٹیٹن آئی لینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نومنتخب چیئر اور اسٹیٹ اسمبلی ممبر چارلس ڈی. فال نے تنظیم کے ری آرگنائزیشنل اجلاس کے دوران کی۔ سعدیہ ملک اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی پاکستانی امریکن ہیں، جو کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ری آرگنائزیشنل اجلاس میں پارٹی کے نئے عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا، جن میں سعدیہ ملک اور ڈینی کیسلا بطور وائس چیئرز، نک پاپولو بطور خزانچی، کلیف ہیگن ایگزیکٹو سیکریٹری اور اسٹیٹ سینیٹر جیسیکا اسکارسیلاسپینٹن بطور سیکریٹری شامل ہیں۔
چارلس فال نے سابق چیئر لورا سوورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے پارٹی کو متحد کرنے اور مقامی سطح پر سیاسی شمولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے، کمیٹی ممبران کو بااختیار بنائیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ سٹیٹن آئی لینڈ کے عوام جان سکیں کہ ڈیموکریٹک ویلیوز کیا ہیں۔
اس موقع پر سعدیہ ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ ایک پہلی نسل کی پاکستانی امریکن کے طور پر، اور اب یہاں دوسری نسل کو پروان چڑھاتے ہوئے، میرا مقصد نوجوانوں اور اقلیتی برادریوں کے لیے آگاہی اور مواقع پیدا کرنا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ دیکھیں کہ محنت اور تعلیم کے ذریعے نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے بلکہ اس عظیم ملک،امریکہ، جو ہمارا گھر ہے،کے لیے مثبت کردار بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔
سٹیٹن آئی لینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ کمیونٹی ایشوز، ووٹر انگیج منٹ اور مختلف کمیونٹیز سے قریبی رابطہ کے ذریعے اپنا کردار مزید مضبوط بنائے گی۔
۔۔
Pakistani American Sadia Malik Appointed Vice Chair of Staten Island Democratic Party
New York — Pakistani American community leader Sadia Malik has been appointed Vice Chair of the Staten Island Democratic Party, becoming the first Pakistani American to hold this position. Her appointment was announced by the newly elected party chair, State Assemblymember Charles D. Fall, during the party’s reorganizational meeting.
The Richmond County Democratic Committee elected a new leadership team for the next two years, which includes Sadia Malik and Danny Cassella as vice chairs, Nick Popolo as treasurer, Cliff Hagen as executive secretary, and State Senator Jessica Scarcella-Spanton as secretary. Fall succeeds Laura Sword, who led the party since 2023 and focused on strengthening local Democratic engagement.
In his remarks, Fall said he aims to unite the party and ensure Staten Islanders clearly understand Democratic values. He praised the new leadership and expressed gratitude for the trust placed in him.
Speaking to Urdu News, Sadia Malik said she hopes to create more awareness and opportunities for youth and minority communities:
“As a first-generation Pakistani American raising a second generation, I want our youth to see that hard work and education can make a real impact—for themselves and for this great country, the United States, our home.”



