امیگریشن نیوزپاکستان

ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کانئی امیگریشن فیس اور پالیسیوں کا اعلان

جو تارکینِ وطن سالانہ اسائلم فیس 30 دن کے اندر ادا نہیں کریں گے، ان کی زیر التواءاسائلم درخواست کو یو ایس امیگریشن مسترد کر دے گا

واشنگٹن ( اردونیوز) یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی (DHS) نے ایک عبوری حتمی قاعدہ جاری کیا ہے جس کے تحت امیگریشن فیس اور نئی شرائط کو نافذ کیا جا رہا ہے، جو کہ ”ایچ آر ون“ری کنسیلی ایشن ایکٹ 2025 (One Big Beautiful Bill Act) کے تحت منظور کی گئی ہیں۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی پالیسی کے مطابق جو تارکینِ وطن سالانہ اسائلم فیس 30 دن کے اندر ادا نہیں کریں گے، ان کی زیر التواءاسائلم درخواست کو یو ایس امیگریشن مسترد کر دے گا۔اگر کوئی فرد امریکہ میں قانونی حیثیت نہیں رکھتا تو اس کے خلاف ملک بدری (ڈیپورٹیشن)کی کارروائی بھی شروع کی جا سکتی ہے۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسائلم درخواست مسترد ہونے کی صورت میں مزید نتائج یہ ہوں گے: ورک پرمٹ کی درخواست بھی خود بخود مسترد ہو جائے گی، پہلے سے جاری کردہ ورک پرمٹ بھی فوری طور پر منسوخ ہو جائے گا۔
نئے قاعدے کے تحت مزید اہم تبدیلیاں بھی شامل ہیں،جن کے مطابق اسائلم درخواست فیس،غلط یا نامکمل درخواست مسترد ہونے کی صورت میں فیس واپس نہیں کی جائے گی،عارضی لیگل سٹیٹس (ٹی پی ایس ۔TPS)،اورورک پرمٹ کی مدت اب زیادہ سے زیادہ ایک سال یا ٹی پی ایسکی مدت تک محدود ہوگی۔
یہ نیا قاعدہ 29مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس تاریخ کے بعدبغیر مکمل فیس کے فارم آئی 102قبول نہیں کیا جائے گا۔ سالانہ اسائلم فیس نہ دینے والے درخواست دہندگان کی فائلیں مسترد کر دی جائیں گی۔یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی نے اس پالیسی پر عوامی رائےبھی طلب کی ہے جو 29 جون 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

DHS Introduces New Asylum Fees Under H.R.1 Act, Strict Penalties Announced

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button