نیویارک کے علاقے کوینز میں ”گن بائی بیک پروگرام“کے تحت 100سے زائد ہتھیار واپس
شہریوں نے اسلحہ جمع کرا کر نقد رقم سے لوڈ شدہ بینک کارڈز حاصل کیے۔ پروگرام مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا، جس میں شناختی دستاویزات یا سوالات کی کوئی شرط نہیں تھی
شہریوں نے اسلحہ جمع کرا کر نقد رقم سے لوڈ شدہ بینک کارڈز حاصل کیے۔ پروگرام مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا، جس میں شناختی دستاویزات یا سوالات کی کوئی شرط نہیں تھی
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل آفس کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کے دوران 100 سے زائد ہتھیار، جمع کر لیے گئے، کوینز کاو¿نٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس
نیویارک ( محسن ظہیر سے )نیویارک کی کوینز کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹاور نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل آفس کے اشتراک سے منعقدہ” گن بائیک بیک پروگرام“ کے دوران 100 سے زائد ہتھیار، جن میں اسالٹ ویپنز بھی شامل ہیں، جمع کر لیے گئے۔نیویارک کے علاقے ایسٹ ایلمہرسٹ میں واقع سادرن بیپ ٹسٹ چرچ میں ہونے والی اس تقریب کے دوران شہریوں نے اسلحہ جمع کرا کر نقد رقم سے لوڈ شدہ بینک کارڈز حاصل کیے۔ پروگرام مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا، جس میں شناختی دستاویزات یا سوالات کی کوئی شرط نہیں تھی۔
کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈا کیٹزکے مطابق ان کی انتظامیہ کے تحت یہ تیرہواں گن بائیک بیک پروگرام تھا اور اب تک کے بڑے پروگراموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 849 آتشیں اسلحہ برآمد کیے جا چکے ہیں۔
میلینڈا کاٹز نے کہا کہ گن بائیک بیک پروگرام کمیونٹیز میں اسلحہ کے تشدد کو کم کرنے اور عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کی اہم حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 108 ہتھیار جمع کیے گئے جن میں چھ خودکار اسلحہ بھی شامل تھا۔ ان کے بقول سڑکوں سے ہٹایا جانے والا ہر ہتھیار محفوظ محلوں اور جرائم میں کمی کی جانب ایک قدم ہے۔
لٹیشا جیمزنے کہا کہ جمع کیا جانے والا ہر ہتھیار ایک محفوظ معاشرے کی جانب پیش رفت ہے، خصوصاً بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اسلحہ کے تشدد کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔حکام کے مطابق جمع کیے گئے ہتھیاروں میں 53 پستول، 31 ریوالور، 6 اسالٹ ویپنز، 6 رائفلیں، 3 شاٹ گنز، ایک “گھوسٹ گن” اور دیگر نقلی یا بی بی گنز شامل تھیں۔یہ پروگرام نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹاور نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل آفس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
Queens District Attorney Melinda Katz announced that 108 guns were collected Saturday at the Southern Baptist Church in East Elmhurst during a gun buyback event. The weapons were exchanged for bank cards pre-loaded with cash. The event was completely anonymous, with no identification required and no questions asked.
The buyback served as the 13th such event of DA Katz’s administration and marked one of the largest collections of guns to date. A total of 849 firearms have been recovered since 2020.
District Attorney Katz said: “Gun buyback initiatives remain an important strategy in our efforts to reduce gun violence and strengthen public safety across our communities. This Saturday, working with the NYPD, State Attorney General Letitia James and Pastor Michael V. Johnson, we collected 108 surrendered firearms, including six automatic weapons. Each firearm removed from our streets represents a step toward safer neighborhoods and fewer opportunities for violence. I’m grateful to our partners and to the residents who participated in another successful program.”
New York Attorney General Letitia James said: “Every one of the guns collected this weekend is a step in the right direction toward a safer community for everyone, especially our children. I thank District Attorney Katz and our partners in local government for their commitment to protecting New York families. Together, we will continue to empower community members to be a part of the solution against gun violence and help remove unwanted guns off our streets and out of our communities.”



