نیویارک سٹی کے علاقے مڈ ٹاؤن میں کھلے ’مین ہول‘ میں گرنے سے 56 سالہ خاتون ہلاک
ڈونیکے گوکاج رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر اپنی مرسڈیز بینزگاڑی، پارک کرنے کے بعد گاڑی سے اتریں تو وہ براہ راست ایک کھلے مین ہول میں جا گریں
نیویارک سٹی کے علاقے مڈ ٹاؤن میں کھلے ’مین ہول‘ میں گرنے سے 56 سالہ خاتون ہلاک
ڈونیکے گوکاج رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر اپنی مرسڈیز بینزگاڑی، پارک کرنے کے بعد گاڑی سے اتریں تو وہ براہ راست ایک کھلے مین ہول میں جا گریں
نیویارک ( نیوز ڈیسک )نیویارک سٹی کے علاقے مڈ ٹاؤن میں کھلے ’مین ہول‘ میں گرنے سے 56 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ہیں۔نیویارک پولیس کے مطابق مین ہول میں خاتون کے گرنے کا واقعہ سوموار کی شب ففتھ ایونیو اور ویسٹ 52 اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔خاتون کی شناخت ڈونیکے گوکاج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے اور اس میں کسی مجرمانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونیکے گوکاج رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر اپنی مرسڈیز بینزگاڑی، پارک کرنے کے بعد گاڑی سے اتریں تو وہ براہ راست ایک کھلے مین ہول میں جا گریں۔ خاتون تقریباً 10 فٹ گہرے گڑھے میں گریں جبکہ اندر سے نکلنے والی بھاپ کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑا۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو نکال کر فوری طور پر نیویارک کے قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق امدادی ٹیمیں جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں لیکن خاتون کو مین ہول سے نکالنے میں تقریباً 20 منٹ لگے۔عینی شاہد کے مطابق خاتون بار بار چیخ کر کہہ رہی تھیں ”میں مر رہی ہوں“۔متوفیہ کے اہل خانہ نے واقعے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونیکے گوکاج ایک محبت کرنے والی ماں اور دو بچوں کی دادی تھیں۔ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ معلوم کیا جائے کہ ایسا حادثہ کیسے پیش آیا۔نیویارک کی”کان ایڈیسن “ کمپنی کے مطابق ابتدائی ویڈیو فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ ایک بھاری ٹرک کے مین ہول کور پر چڑھنے سے ڈھکن اپنی جگہ سے ہٹ گیا تھا۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ کمپنی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
Woman Dies After Falling Into Open Manhole in Midtown Manhattan, NYC Officials Investigating



