نیویارک پولیس کو بروکلین کی سب وے ٹرین میں خاتون کو ہراساں کرنے والا مشتبہ شخص کی تلاش
پولیس کے مطابق نمبر ٹو ٹرین ، فلیٹ بش ایونیو سٹیشن کے قریب پہنچ رہی تھی، اسی دوران نامعلوم شخص نے خاتون کے قریب آ کر نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا
نیویارک پولیس کے مطابق نمبر ٹو ٹرین ، فلیٹ بش ایونیو سٹیشن کے قریب پہنچ رہی تھی، اسی دوران نامعلوم شخص نے خاتون کے قریب آ کر نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے ایک ایسے شخص کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے جو بروکلین میں سب وے ٹرین کے اندر پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعے میں مطلوب ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ پیر 18 مئی 2026 کو صبح تقریباً 4:55 بجے پیش آیا، جب 19 سالہ خاتون ایک جنوبی سمت جانے والی “2” ٹرین میں سوار تھی اور ٹرین ، فلیٹ بش ایونیو سب وے سٹیشن کے قریب پہنچ رہی تھی۔ اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے خاتون کے قریب آ کر نازیبا حرکت کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مشتبہ شخص فلیٹ بش ایونیو اسٹیشن پر ٹرین سے اتر کر پیدل فرار ہوگیا۔ واقعے میں خاتون جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوئی۔پولیس کے مطابق مطلوب شخص مرد ہے، جسے آخری مرتبہ سبز جیکٹ اور نیلی پینٹ میں دیکھا گیا۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائنپر رابطہ کریں۔
1-888-57-PISTA (74782)
پولیس کے مطابق تمام کالز اور معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔
#NYPD



