نیو یارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ (FIFA World Cup) کے موقع پر ایک خصوصی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں نیویارک سٹی کی عالمی فٹبال میں اہم اور عالمی حیثیت کو خاص طور پراجاگر کیا گیا ہے۔یہ ویڈیو شہر کو ”ورلڈ کپ 2026“ کے مرکزی مراکز میں سے ایک کے طور پر پیش کرتی ہے اور نیویارک کی متنوع فٹبال کمیونٹی، نوجوان کھلاڑیوں اور پروفیشنل لیول پر کھیلنے والی خواتین و مرد کھلاڑیوں کو نمایاں کرتی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے یہ ویڈیو میں امریکی مینز نیشنل ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ٹیم ویاہ، جبکہ گوتھم ایف سی جی کی کھلاڑیوں میں مِج پرسی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برونکس سے تعلق رکھنے والے موراڈ فرید بھی ویڈیو کا حصہ ہیں، جو فلسطینی قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفکیشن مہم سے وابستہ رہ چکے ہیں۔
یہ ویڈیو نیویارک کے مختلف تاریخی مقامات پر فلمائی گئی ہے جن میں امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری بھی شامل ہے۔ مناظر میں برونکس کے اسکول گراو¿نڈز، خواتین فٹبالرز کی نمائندگی، اور تارکینِ وطن کمیونٹیز کی فٹبال سے وابستگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
میئر ظہران ممدانی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے:”میں اسی شہر میں بڑا ہوا ہوں جہاں ورلڈ کپ اپنے ہمسایوں کے ساتھ دیکھتا تھا جن کی جڑیں دنیا کے ہر خطے سے جڑی تھیں۔ یہی نیویارک کی خوبصورتی ہے کہ پوری دنیا پہلے ہی یہاں موجود ہے۔ اس موسمِ گرما میں ہم یہ خوشی پوری دنیا کے ساتھ بانٹیں گے۔“انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ابتدائی دورِ حکومت میں انہوں نے فٹبال سے متعلق مختلف پروگرامز اور کمیونٹی ایونٹس کو فروغ دیا ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔2026 کا فیفا ورلڈ کپفیفا ورلڈ کپ 2026کا، نیویارک ایک اہم میزبان شہر ہوگا، جہاں میچز میٹ لائف اسٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں فین پروگرامز کا بھی انعقاد ہوگا۔
NEW YORK — Mayor Zohran Kwame Mamdani today released a World Cup promotional video celebrating New York City’s place at the center of the 2026 FIFA World Cup™. The video features U.S. Men’s National Team star Tim Weah, players from Gotham FC including Midge Purce and Bronx native Morad Fareed — a member of the first Palestinian national team to attempt World Cup qualification — alongside players from Bronx High School of Science, where Mayor Mamdani played soccer as a student.
#FIFA #MayorMamdani


