اوورسیز پاکستانیزخبریں

صدرٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر:غیر قانونی امیگرنٹس پر امریکی بنکوں کے دروازے بند!

صرف وہی افراد امریکی مالی نظام تک رسائی رکھ سکیں گے جو قانونی طور پر ملک میں موجود ہوں اور جائز کاروبار سے وابستہ ہوں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کے مطابق اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت محکمہ خزانہ یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بینکوں، کریڈٹ کارڈ کمپنیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی نگرانی کرے تاکہ ایسے اکاؤنٹس کو روکا جا سکے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہے ہوں

نیویارک ، واشنگٹن (اردونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور مجرمانہ سرگرمیوں سے منسلک مالی نیٹ ورکس کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشلپر جاری بیان میں کہا کہ ان کی انتظامیہ ”غیر قانونی امیگریشن اور مالی فراڈ“ کے خلاف ایک تاریخی مہم چلا رہی ہے، جس کا مقصد ایسے مالی ذرائع کو روکنا ہے جو انسانی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور کارٹیلز کی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت محکمہ خزانہ یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بینکوں، کریڈٹ کارڈ کمپنیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی نگرانی کرے تاکہ ایسے اکاؤنٹس کو روکا جا سکے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی افراد امریکی مالی نظام تک رسائی رکھ سکیں گے جو قانونی طور پر ملک میں موجود ہوں اور جائز کاروبار سے وابستہ ہوں۔ ان کے مطابق ایسے اکاو¿نٹس جو غیر قانونی امیگریشن کو سہولت دیں یا غیر قانونی تارکین وطن کے مبینہ حکومتی فوائد کو محفوظ کریں، انہیں بند کیا جا سکتا ہے اور ان رقوم کو ضبط کر کے ٹیکس دہندگان کو واپس کرنے کا امکان بھی موجود ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن بعض ریاستی ڈرائیور لائسنس یا سرحدی دستاویزات کے ذریعے مالی نظام تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں، جو ان کے بقول ”سنگین خطرہ“ ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں اس اقدام کو سرحدی پالیسی میں سختی اور سابقہ امیگریشن پالیسیوں کے برعکس ایک اہم تبدیلی قرار دیا، اور کہا کہ یہ قدم غیر قانونی امیگریشن اور مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف ان کی مہم کو مزید مضبوط بنائے گا۔

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button