پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک میں گروپ بندی کے خاتمے اور اتحاد کا فارمولہ پیش

پاکستان دے پریڈ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ دوسرے گروپ کو دینے کے لئے تیار ہیں ، آئیں مل کر پریڈ کو کامیاب کریں، احمد خان، قاسم مجید باجوہ اور ہارو ن رامے کی پریس کانفرنس

یہ تجاویز پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے چئیرمین احمد خان، پریذیڈنٹ قاسم مجید باجوہ ، سیکرٹری جنرل ہارون رامے نے ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ ممبرز کے ساتھ مشرکہ پریس کانفرنس کے دوران پیش کیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پریڈ کمیٹی دیگر عہدیداران وسیم سید، چوہدری تصور احسن، عاطف خان ، چوہدری شاہد وسیم وڑائچ، اظہر بھٹی اور فراز اشرف بھی موجود تھے

نیویارک ( اردونیوز) پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے زیر اہتمام 23اگست کو ہونیوالی یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ سے قبل پریڈ کمیٹی میں پائے جانیوالے اختلافات اور گروپ بندی کے خاتمے اور پریڈ کمیٹی کو متحد بنانے کی اہم تجاویز سامنے آگئی ہیں ۔ یہ تجاویز پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے چئیرمین احمد خان، پریذیڈنٹ قاسم مجید باجوہ ، سیکرٹری جنرل ہارون رامے نے ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ ممبرز کے ساتھ مشرکہ پریس کانفرنس کے دوران پیش کیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پریڈ کمیٹی دیگر عہدیداران وسیم سید، چوہدری تصور احسن، عاطف خان ، چوہدری شاہد وسیم وڑائچ، اظہر بھٹی اور فراز اشرف بھی موجود تھے ۔

نوٹ : پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے عہدیداران کی پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو دیکھیں

پریس کانفرنس میں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے آئین، آئین میں کی جانیوالی ترامیم، پریڈ کمیٹی میں ہونیوالے الیکشن سمیت اہم دستاویزات کی نقول بھی پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش کر دی گئیں ۔ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈے پریڈ ہم سب کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی پریڈ ہے ۔ نیویارک سٹی میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے یہ ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے اور ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس پر کمیونٹی متحد ہو کر ہر سال سبز ہلالی پرچم بلند کرتی ہے اور امریکی عوام کے سامنے اپنے ہیریٹیج، کلچر ، اقدار اور تاریخ کو پیش کرتی ہے ۔

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک میں گروپ بندی کے خاتمے اور اتحاد کا فارمولہ پیش
Pakistan Day Parade New York press conference

پریڈ کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو پریڈ سے نہیں نکالنا چاہتے اور نہ ہی کوئی ہم منتخب عہدیداروں کو الگ کر سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پریڈ کمیٹی کو منظم کرکے موثر اور فعال بنایا جائے ۔ چئیرمین احمد خان نے کہا کہ پریڈ کمیٹی میں الیکشن کے بعد پائے جانے والے اختلافات کے حل کے لئے ایک مطالبہ آیا تھا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے تین اہم عہدوں میں سے ایک عہدہ دوسرے گروپ کو دے دیا جائے اور ہم پریڈ اور کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں یہ مطالبہ ماننے کی پیشکش کررہے ہیں ۔
پریڈ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ہارون نجم رامے نے کہا کہ میں پریڈ کمیٹی کا منتخب سیکرٹری جنرل ہوں اور میں اپنا عہدہ رضا کارانہ طور پر چھوڑنے کے لئے تیار ہوں ، آئیں مل کر ایک کمیونٹی اور ایک قوم بن کر وطن عزیز کا جشن آزادی منائیں ۔

Pakistan Day Parade New York press conference
Pakistan Day Parade New York press conference

تاہم، احمد خان، قاسم مجید باجوہ اور ہارون رامے سمیت دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم یہ گارنٹی بھی چاہیں گے کہ پاکستان ڈے پریڈ میں الیکشن کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہماری اس برادرانہ ،مخلصانہ پیشکش پر مثبت پیش رفت ہو گی اور ہم سب مل کر 23اگست کو ایک کامیاب پریڈ کریں گے۔

نوٹ : اہم اور تازہ ترین خبروں کے لئے وزٹ کریں ۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button