سابق گوربر پنجاب چوہدری سرور کے بیٹے انس سروربرطانیہ کے وزیر تجارت بننے کیساتھ لارڈ بھی بن گئے
انس سرور کی یہ تقرری برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےلئے اہم سنگِ میل قرار، وہ برطانوی سیاست میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد رہنما بن گئے ہیں
لندن ( اردونیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے پاکستانی نژاد ممتاز سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو ڈیپارٹمنٹ فار بزنس، انوویشن، سائنس اینڈ ٹریڈ میں وزیر مملکت برائے تجارت مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی انس سرور کو ہاو¿س آف لارڈز کی رکنیت (Peerage) بھی دی جائے گی، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر ایوانِ بالا کے رکن بن جائیں گے۔انس سرور کی یہ تقرری برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ وہ برطانوی سیاست میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد رہنما بن گئے ہیں، جنہوں نے اپنے سیاسی سفر کے دوران ہاؤس آف کامنز، اسکاٹش پارلیمنٹ اور اب ہاؤس آف لارڈز تینوں قانون ساز اداروں میں خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تقری کے بعد اپنے بیان میں انس سرور نے کہا کہ “جس دن میں نے سیاست میں قدم رکھا، اسی دن سے عوامی خدمت میری اولین ترجیح رہی ہے۔ اپنے ملک اور عوام کی دیانت داری اور لگن کے ساتھ خدمت کرنا ہمیشہ میرا خواب تھا، جو اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ میں اس ذمہ داری کو عاجزی، وقار، صبر اور احساسِ فرض کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔” انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ وزیراعظم اینڈی برنہم، حکومت اور برطانوی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔
انس سرور کی تقرری کے بعد برطانیہ، پاکستان اور دنیا بھر سے چوہدری محمد سرور، بیگم پروین سرور اور انس سرور کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ جلد برطانیہ روانہ ہوں گے تاکہ اپنے صاحبزادے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کر سکیں۔
واضح رہے کہ انس سرور اس سے قبل اسکاٹش لیبر پارٹی کے رہنما تھے۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے انہوں نے پارٹی قیادت اور اسکاٹش پارلیمنٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ انہیں ہاؤس آف لارڈز کا رکن بھی بنایا جا رہا ہے۔
Chaudhry Mohammad Sarwar’s Son, Anas Sarwar, Makes History in the United Kingdom



