پاکستانامیگریشن نیوز

کامل عمر صالح نے ہالینڈ سے امریکہ واپس آکر ایف بی آئی کو رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دی

ملزم کامل عمر صالح منی ایپولس سے ایمسٹرڈیم چلا گیا تھا، ملزم کی واپسی کا انتظام کیا گیا

کامل عمر صالح نے ہالینڈ سے امریکہ واپس آکر ایف بی آئی کو رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دی
ملزم کامل عمر صالح منی ایپولس سے ایمسٹرڈیم چلا گیا تھا، ملزم کی واپسی کا انتظام کیا گیا، کیونکہ اس نے رضاکارانہ طور پر منی سوٹاواپس آکر خود کو حکام کے حوالے کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی

منی سوٹا ( اردونیوز) امریکی ریاست مینی سوٹا میں میڈیکیڈ پروگرام سے تقریباً 13 لاکھ ڈالر کے مبینہ فراڈ کے الزام میں 26 سالہ کامل عمر صالح کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی اٹارنی ڈینیئل این روزن کے مطابق ملزم کو 10 ستمبر 2026 کی شام منی ایپولس سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم تقریباً نو ماہ قبل 26 نومبر 2025 کو منی ایپولس سے ایمسٹرڈیم چلا گیا تھا، تاہم فیڈرل ڈیفنڈرز آفس کے ذریعے اس کی واپسی کا انتظام کیا گیا، کیونکہ ملزم نے رضاکارانہ طور پر مینیسوٹا واپس آکر خود کو حکام کے حوالے کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
گرینڈ جیوری نے 16 دسمبر 2025 کو ملزم پر فردِ جرم عائد کی تھی، جس میں وائر فراڈ کی چار دفعات شامل ہیں۔ ملزم کو 11 ستمبر کو امریکی مجسٹریٹ جج شینن جی ایلکنز کے سامنے ابتدائی پیشی کے لیے پیش کیا گیا۔


فردِ جرم کے مطابق کامل عمر صالح نے ’سیف لاجنگ انک‘نامی کمپنی قائم کرکے مینیسوٹا کے ’ہاو¿سنگ سٹے بیلیٹیپروگرام‘ سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے رقم حاصل کی۔ یہ پروگرام معذوری اور نشے کے مسائل سے دوچار افراد کو رہائش حاصل کرنے اور برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق مارچ 2023 سے اگست 2025 کے دوران صالح اور اس کی کمپنی نے مبینہ طور پر تقریباً 14 لاکھ ڈالر کی خدمات کے جھوٹے دعوے کیے اور تقریباً 13 لاکھ ڈالر وصول کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی اور بڑھا چڑھا کر بنائے گئے بل جمع کرائے گئے جبکہ بعض شریک ملزمان نے ’سیف لاجنگ‘کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو بھی مبینہ طور پر غلط انداز میں ظاہر کیا۔
ایف بی آئی کے مطابق صرف 2024 میں صالح نے ذاتی طور پر 3,600 سے زائد قابلِ ادائیگی سروس گھنٹوں کا دعویٰ کیا۔ حکام کے مطابق تحقیقات کا علم ہونے کے بعد وہ امریکہ سے چلا گیا تھا۔
امریکی اٹارنی ڈینیئل روزن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملزم کو بحفاظت مینیسوٹا واپس لایا گیا ہے اور اب اسے مینیسوٹا کے شہریوں اور امریکی عوام سے مبینہ فراڈ کے الزام میں انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔
اس کیس کی تحقیقات ایف بی آئی، آئی آر ایس کریمنل انویسٹی گیشن، محکمہ صحت و انسانی خدمات کے انسپکٹر جنرل، ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز اور یو ایس پوسٹل انسپیکشن سروس نے مشترکہ طور پر کیں۔

Minnesota Man Kaamil Omar Sallah Arrested in $1.3 Million Medicaid Fraud Case

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے