پاکستاناوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر سید علی فرحان رازی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر مقرر

ڈاکٹر سید علی فرحان رازی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 2026 کی شقوں کے مطابق اپنے عہدے پر فرائض انجام دیں گے

ڈاکٹر سید علی فرحان رازی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر مقرر
ڈاکٹر سید علی فرحان رازی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 2026 کی شقوں کے مطابق اپنے عہدے پر فرائض انجام دیں گے

لاہور(عثمان بن احمد) حکومت پاکستان نے ڈاکٹر سید علی فرحان رازی کو پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا صدر مقرر کر دیا ہے۔وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 2026 کی دفعہ 11(1) کے تحت کونسل کے رکن ڈاکٹر سید علی فرحان رازی کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔
ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سید علی فرحان رازی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 2026 کی شقوں کے مطابق اپنے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔ڈاکٹر سید علی فرحان رازی کو ان کے دوست احباب کی جانب سے ان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کی توفیق عطاءفرمائے اور خدمات انجام دینے کے ہر ممکن مواقع فراہم کرے ۔
ڈاکڑ سید علی فرحان رازی کا کہنا ہے کہ ان پر جس اعتما د کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار اد ا کریں گے۔

Dr. Syed Ali Farhan Razi Appointed President of Pakistan Nursing Council

ISLAMABAD, September 11, 2026: The Government of Pakistan has appointed Dr. Syed Ali Farhan Razi as President of the Pakistan Nursing and Midwifery Council (PN&MC), effective immediately.

According to a notification issued by the Ministry of National Health Services, Regulations and Coordination, Dr. Razi, a member of the council, has been appointed under Section 11(1) of the Pakistan Nursing and Midwifery Council Act, 2026.

نوٹ: اہم اور تازہ تریں خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس ا ے

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے