ڈپٹی چیف ناصر سلیم کی کامیاب سرجری ، جلد مکمل صحت یابی کےلئے دعا
سرجری کے بعد ناصر سلیم کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،دوست احباب کی جانب سے ناصر سلیم کی صحت کاملہ و عاجلہ کےلئے دعائیں
ڈپٹی چیف ناصر سلیم کی کامیاب سرجری ، جلد مکمل صحت یابی کےلئے دعا
سرجری کے بعد ناصر سلیم کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ، دوست احباب کی جانب سے ناصر سلیم کی صحت کاملہ و عاجلہ کےلئے دعائیں
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف (آگژلری سیکشن ) ناصر سلیم کی سیلون میمورئیل ہسپتال میں کامیاب سرجری ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ سے اب ریگولر وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصر سلیم کی سرجری کامیاب رہی تاہم ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد انہیں تین ہفتے مکمل آرام کرنا ہوگا ۔
دوست احباب کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ناصر سلیم کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں اور وہ جلد صحت یاب ہوں ۔ ناصر سلیم کی جانب سے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جنہوں نے انکے کامیاب پروسیجر اور صحت یابی کے لئے دعائیں کیں ۔
نوٹ: اہم اور تازہ تریں خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس ا ے



