پاکستانبین الاقوامی

پاکستان کی ہیٹی میں گینگ حملوں کی مذمت

جی ایس ایف (GSF) کی بروقت تعیناتی اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے موثر اقدامات پر زور، سفیر عاصم افتخار احمد کا اقوام متحدہ میں خطاب

سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ برس ہیٹی کے حکام کی معاونت کے لیے GSF کی تعیناتی کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ فورس کی بروقت اور مکمل تعیناتی کے ساتھ ساتھ ہیٹی میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات، گینگ تشدد کی موثر روک تھام اور عوام میں سکیورٹی کا احساس بحال کرنے کے لیے ناگزیر ہیں

اقوام متحدہ ( محسن ظہیر سے ) پاکستان نے ہیٹی کے علاقے کینسکوف میں گینگ کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ہیٹی میں ہیٹی کی قیادت میں جاری سکیورٹی کوششوں کی معاونت کے لیے گینگ سپریشن فورس Gang Suppression Force (GSF) کی بروقت اور مکمل تعیناتی میں حائل انتظامی و لاجسٹک رکاوٹوں کو دور کرے۔
ہیٹی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ حالیہ حملے ہیٹی کے عوام کو درپیش طویل عرصے سے جاری اور نہایت تشویشناک سکیورٹی صورتِ حال کی ایک سنگین یاد دہانی ہیں، جس میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی۔
انہوں نے کہا، ”حالیہ واقعہ ہیٹی کے عوام کو درپیش طویل اور سنگین سکیورٹی صورتِ حال کی ایک تلخ اور واضح یاد دہانی ہے۔ گینگ کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے یہ ہولناک حملے خواتین اور بچوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہے ہیں۔“
سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ برس ہیٹی کے حکام کی معاونت کے لیے GSF کی تعیناتی کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ فورس کی بروقت اور مکمل تعیناتی کے ساتھ ساتھ ہیٹی میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات، گینگ تشدد کی مو¿ثر روک تھام اور عوام میں سکیورٹی کا احساس بحال کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے اس مشکل وقت میں ہیٹی کی معاونت کے لیے عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اور دیرپا حل کے لیے عدم استحکام کے بنیادی اور کثیرالجہتی اسباب سے نمٹنا ضروری ہے، جس کے لیے ہیٹی کی قیادت میں اور ہیٹی کی ملکیت پر مبنی عمل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہم GSF کے لیے معاونت متحرک کرنے اور ہیٹی میں جاری طویل المدت تشدد کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لیے جامع تخفیفِ اسلحہ، عدم مسلح کاری اور بحالیِ نو (DDR) حکمتِ عملی کو آگے بڑھانے میں معاونت کے لیے شراکت داروں کے اسٹینڈنگ گروپ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔“
پاکستان نے ہیٹی کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیٹی میں دیرپا امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری اور ہیٹی کی قیادت میں جاری کوششوں کی حمایت میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Pakistan Condemns Gang Attacks in Haiti

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے