نیویارک کے بروکلین برج پر خودکشی کی کوشش کرنیوالا چاقو بردار شخص پولیس فائرنگ سے جاں بحق
نیویارک کے مشہور بروکلین برج پر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش اس وقت المناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جب پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار شخص ہلاک ہوگیا
نیویارک کے بروکلین برج پر خودکشی کی کوشش کرنیوالا چاقو بردار شخص پولیس فائرنگ سے جاں بحق
نیویارک کے مشہور بروکلین برج پر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش اس وقت المناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جب پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار شخص ہلاک ہوگیا
نیویارک ( محسن ظہیر سے )نیویارک کے مشہور بروکلین برج پر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش اس وقت المناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جب پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار شخص ہلاک ہوگیا۔
میئر نیویارک ظہران ممدانی کے مطابق، نیویارک پولیس کے ایمرجنسی سروس یونٹ کے اہلکاروں کو 911 پر اطلاع ملی کہ بروکلین برج پر ایک شخص بظاہر پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک صورتحال کو پ±رامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی اور مسلسل شخص کو چھلانگ نہ لگانے کے لیے سمجھاتے رہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے ہاتھ میں چاقو تھا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں وہ اہلکاروں کی جانب بڑھا اور متعدد پولیس افسران کے انتہائی قریب پہنچ گیا۔اسی دوران ایک پولیس افسر نے اپنی سروس پستول سے فائر کیا، جس کے نتیجے میں چاقو بردار شخص کو گولی لگی۔زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
میئر ممدانی کے مطابق پولیس افسر کی جانب سے فائرنگ کے بعد معمول کے طریقہ کار کے تحت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ واقعے کی داخلی تحقیقات کرے گا، جبکہ پولیس اہلکاروں کے جسم پر نصب کیمروں کی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔
واقعے کے بعد بروکلین برج پر پولیس کی کارروائی اور فائرنگ کے حالات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Knife-Wielding Man Shot and Killed by NYPD Officer on Brooklyn Bridge



