تحریک انصاف نیوجرسی کے صدر نوید وڑائچ کا سعید احمد بھلی اور ناصر حسین چھپر کے اعزا زمیں استقبالیہ
نوید وڑائچ کے صدر سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن سعید احمد بھلی اورسابق صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن ناصر احمد چھپر کے اعزاز میں استقبالیہ میں دوست احباب کی شرکت
تحریک انصاف نیوجرسی کے صدر نوید وڑائچ کا سعید احمد بھلی اور ناصر حسین چھپر کے اعزا زمیں استقبالیہ
نوید وڑائچ کے صدر سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن سعید احمد بھلی اورسابق صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن ناصر احمد چھپر کے اعزاز میں استقبالیہ میں دوست احباب کی شرکت
سعید احمد بھلی اور ناصر احمد چھپر امریکہ کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ،27ستمبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک ہونگے امریکہ میں پذیرائی پر نوید وڑائچ کا شکرئیہ ادا کیا
نیوجرسی ( اردونیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نیو جرسی کے چیف کوآرڈینیٹر نوید وڑائچ نے امریکہ کے دورے پر آئے صدر سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن سعید احمد بھلی اورسابق صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن ناصر احمد چھپر، کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔شاہی پیلس نیوجرسی میں دئیے گئے عشائیہ میں خورشید احمد بھلی، چودھری افتخار حسین، چوہدری فاروق، چوہدری صابر، چوہدری زوار باگڑی، چوہدری بصیر اور دیگر معزز کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ نوید وڑائچ نے معزز مہمانوں کا پ±رجوش استقبال کیا اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ملاقات میں سیالکوٹ اور کھاریاں کے موجودہ سیاسی حالات، مقامی سیاسی گروپس اور پاکستان تحریک انصاف کو تحصیل و ضلع کی سطح پر مزید مضبوط اور منظم بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ 27 ستمبر کے احتجاج کو بھرپور اور کامیاب بنانے کے لیے بھی حکمتِ عملی پر گفتگو ہوئی۔

ناصر احمد چھپر عرصہ دراز سے تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، ایم پی اے کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں اور اپنے خوش اخلاق، ملنسار اور عوامی رویے کے باعث اپنے علاقے میں عزت و احترام رکھتے ہیں۔ اسی طرح سید احمد بلی ایک متحرک اور باوقار شخصیت ہیں، جنہوں نے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کا الیکشن جیت کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ ایک پڑھے لکھے اور قابلِ احترام قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف میں بھی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعید احمد بھلی اور ناصر احمد چھپر امریکہ کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت اور اپنے حلقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، تاکہ عمران خان کی رہائی اور اسیرانِ تحریک انصاف کے لیے آواز مزید موثر انداز میں بلند کی جا سکے۔
PTI New Jersey President Naveed Warraich Hosts Reception Honoring Saeed Ahmad Bhalli and Nasir Hussain Chappar
Sialkot Bar President Saeed Ahmad Bhalli and former Kharian Bar President Nasir Hussain Chappar thanked Naveed Warraich for the warm reception as they departed for Pakistan to join PTI’s September 27 long march.



