پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں نائن الیون دہشت گرد حملوں کی 25ویں برسی، سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پرمنعقدہ انتہائی سوگوار یادگاری تقریب امریکی نائب صدر جے ڈے وینس، مئیر نیویارک ظہران ممدانی سمیت امریکہ کے چاروں زندہ سابق صدور کی شرکت

سوگوار تقریب میں نائن میں حملوں میں جانیں گنوانے والے تقریباً تین ہزار افراد کو خراجِ عقیدت پیش، نائن الیون حملوں کی وجہ سے پیدا ہونیوالی زہریلی گیس سے جاں بحق ہونیوالے شہریوں کا سوگ بھی منایا گیا

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پرمنعقدہ انتہائی سوگوار یادگاری تقریب امریکی نائب صدر جے ڈے وینس، مئیر نیویارک ظہران ممدانی سمیت امریکہ کے چاروں زندہ سابق صدور کی شرکت
New York 911 25th anniversary

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی 25ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر انتہائی سوگوار یادگاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں حملوں میں جانیں گنوانے والے تقریباً تین ہزار افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں متاثرین کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے نام پڑھ کر انہیں یاد کیا، جبکہ حملوں کے اہم لمحات کی یاد میں مختلف اوقات میں خاموشی اختیار کی گئی۔ 9/11 میموریل کے مطابق اس سال پہلی مرتبہ ساتواں لمحہ خاموشی بھی شامل کیا گیا، جس میں ان افراد کو یاد کیا گیا جو حملوں کے بعد زہریلے ماحول سے متاثر ہو کر بعد کے برسوں میں بیماریوں کے باعث جان سے گئے۔ 25ویں برسی کی اس اہم تقریب میں نیویارک کے میئر زوہرن ممدانی بھی شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکہ کے چاروں زندہ سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، باراک اوباما اور جو بائیڈن نے بھی گراو¿نڈ زیرو پر ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

Mayor Mamdani attends the New York City Fire Department wreath laying memorial event. Fireman’s Monument, Manhattan. September 11, 2026. (Credit-Ed ReedMayoral)
Mayor Mamdani attends the New York City Fire Department wreath laying memorial event. Fireman’s Monument, Manhattan. September 11, 2026. (Credit-Ed ReedMayoral)

تقریب کا آغاز صبح 8 بج کر 46 منٹ پر ایک لمحہ خاموشی سے ہوا، جو امریکن ایئرلائنز کی فلائٹ 11 کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نارتھ ٹاور سے ٹکرانے کا وقت تھا۔ اس کے بعد متاثرین کے نام پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔11 ستمبر 2001 کو ہائی جیک کیے گئے طیارے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، واشنگٹن کے پینٹاگون اور پنسلوانیا کے علاقے شنکس وِل میں گر کر تباہ ہوئے تھے۔ ان حملوں میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
نیویارک میں ہونے والی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ شریک نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے پینٹاگون میں منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے نیویارک میں انتظامیہ کی نمائندگی کی۔25 سال گزرنے کے باوجود 9/11 کا سانحہ نیویارک اور امریکہ کے لیے ایک گہری یاد اور قومی المیے کی علامت ہے۔ آج کی تقریبات میں ان افراد کو یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، اور ان ریسکیو اہلکاروں، کارکنوں اور دیگر افراد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جو حملوں کے بعد پیدا ہونے والے صحت کے مسائل کا شکار ہوئے۔

New York Marks 25th Anniversary of 9/11 Attacks, Honors Victims and Their Families

Vice President JD Vance, New York Mayor Zohran Mamdani and all four living former presidents attend solemn Ground Zero ceremony

Nearly 3,000 victims remembered as families read the names of those killed in the September 11 terrorist attacks

Ceremony also honors those who died in the years since from illnesses linked to toxic exposure following the attacks

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پرمنعقدہ انتہائی سوگوار یادگاری تقریب امریکی نائب صدر جے ڈے وینس، مئیر نیویارک ظہران ممدانی سمیت امریکہ کے چاروں زندہ سابق صدور کی شرکت
New York 911 25th anniversary

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے