اوورسیز پاکستانیزخبریں

پانچ جولائی، پیپلز پارٹی امریکہ کے سینئر قائدین کے زیر اہتمام یوم سیاہ

On July 5, PPP USA marks Black Day to denounce Zia’s coup against Bhutto, led by Ch. Ejaz Farrukh

چوہدری اعجاز فرخ نے کوینز، نیویارک میں واقع اپنے گھر کو ”محترمہ بے نظیر ہاؤس “ قرار دیدیا
 اعجاز فرخ کے زیر اہتمام اس سال بھی 5 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا جنرل ضیاءالحق کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے اور مارشل مسلط کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی
اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر اجلاس کے انعقاد میں مدثر چوہدری اور بیگم عفت فرخ نے بھی خصوصی کردار ادا کیا، شوکت بھٹہ، یوسف خان، اعجاز بھٹی ، شیراز فرخ ، خالد قریشی اور نسیم گلگتی سمیت دیگر نے شرکت کی

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ، سابق سرپرست اعلیٰ و سابق سینئر نائب صدر و سابق سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس ا ے چوہدری اعجاز فرخ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا جنرل ضیاءالحق کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کے خاتمے اور ملک پر مارشل مسلط کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی ۔
چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما مدثر چوہدری اور بیگم عفت فرخ نے بھی خصوصی کردار ادا کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے مقامی قائدین اور ساتھیوں شوکت بھٹہ، یوسف خان، اعجاز بھٹی ، چوہدری شیراز فرخ ، خالد قریشی اور نسیم گلگتی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس کا آغاز اعجاز بھٹی کی جانب سے تلاوت قرآن مجید ، بار گاہ رسالت ﷺ اور ماہ محرم کے حوالے سے بار گاہ حسینیت ؑ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔
چوہدری اعجاز فرخ کی جانب سے اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ وہ کوینز ، نیویارک میں مقیم اپنی رہائشگاہ کو ”محترمہ بے نظیر ہاؤس “ قرار دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس کاد ورہ کیا، پارٹی ساتھیوں کے اجلاس اور اہم میٹنگز منعقد کیں ۔ چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ گو کہ نیویارک میں ہمارا گھر ہمیشہ ہی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کے حق میں آواز کا مرکز رہا ہے تاہم ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنا یہ کردار آئندہ بھی اور ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ پانچ جولائی ، پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں اپنے قائدین آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما و سابق سیکرٹری فنانس مدثر چوہدری کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو پاکستان میں جمہوریت پر شب خوان مارا گیا اور آج قوم پر مارشل لاءکا سیاہ دور مسلط کرنے والے جنرل ضیاءالحق کی داستان بھی نہیں ہے ، داستانوں میں جبکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ مدثر چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے مشن میں ان کے شانہ بشانہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران شوکت بھٹہ، اعجاز بھٹی ، یوسف خان ، نسیم گلگتی و دیگر مقررین نے چوہدری اعجاز فرخ کے نیویارک میں اپنے گھر کو ”محترمہ بے نظیر ہاو¿س “ قرار دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کی نیویارک میں یادیں ، ہمارا سیاسی سرمائیہ ہیں ۔ مقررین کی جانب سے بھی جنرل ضیاءالحق کی جانب سے پانچ جولائی 1977کو بھٹو حکومت کے خاتمے اور مارشل لاءکے نفاذ کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی فقید المثال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت قائم رہی اور جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا، تو ڈکٹیٹرز اپنے انجام کو پہنچے اور ملک میں جمہوریت بحال ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو ، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور مضبوطی کی علامت ہیں اور ہر جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
تقریب کے آخر میں بھٹو خاندان کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چوہدری اعجاز فرخ اور مدثر چوہدری کی جانب سے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

On July 5, PPP USA marks Black Day to denounce Zia’s coup against Bhutto, led by Ch. Ejaz Farrukh

Related Articles

Back to top button