بین الاقوامی

بیرسٹرسلطان محمود کے سیاسی حریف چوہدری محمد سعید نااہل قرار

آزاد جموں و کشمیر کے رکن و وزیر چوہدری محمد سعید کو عدالت کی جانب سے پانچ سال کےلئے ناہل قراردے دیا گیا

ڈپٹی کمشنر کی رپورٹس میں چوہدری سعید کا اراضی پر قبضہ ثابت ہوا ۔وہ دانستہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اوراعلیٰ عدالتی اختیارات کو چیلنج کرتے رہے

میر پور (اردو نیوز ) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے منگلا ڈیم، ایم ڈے اے اور کھیل چوہدری محمد سعید کو آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں پانچ سال کےلئے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ ان کے خلاف فیصلہ چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم اور سینئر جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بنچ نے دیا۔ چوہدری سعید سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سیاسی حریف تھے ۔چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم اور سینئر جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بنچ نے چوہدری سعید کو تجاوزات کیس میں توہین عدالت کا مرتکب قراردیتے ہوئے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹس میں چوہدری سعید کا اراضی پر قبضہ ثابت ہوا ۔وہ دانستہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اوراعلیٰ عدالتی اختیارات کو چیلنج کرتے رہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی قانون سے بالا ترنہیں ، عدالتوں کو تحفظ نہ صرف دنیاوی دساتیر بلکہ قرآن و سنت اور شرعی نقطہ نظر سے بھی حاصل ہے،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ توہین عدالت قانون پر عملدرامد ناگزیر ہے ۔

AJK Chaudhry Muhammad Saeed disqualified

Related Articles

Back to top button