اوورسیز پاکستانیزخبریں
چوہدری صلاح الدین مرحوم کی پانچ فروری کو 14ویں برسی
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی کے موقع پر عزیز و اقارب کی کمیونٹی سے دعا کی اپیل
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری صلاح الدین جن کو نیویارک میں ایک میڈیکل حادثے میں جواں سال عمر میں انتقال ہو گیا تھا ، کی 14ویں برسی پانچ فروری کو ہو گی ۔
چوہدری صلاح الدین مرحوم کے عزیز و اقارب پانچ فروری کو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کریں گے اور انہوں نے کمیونٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کریں ۔
چوہدری صلاح الدین مرحوم جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ، دو سے زائد دہائیوں تک بروکلین ، نیویارک میں مقیم رہے ۔ وہ ایک میڈیکل ٹیسٹ کے دوران مبینہ طور پر طبی غفلت کی وجہ سے دوران ٹیسٹ انتقال کر گئے ۔
۔۔



