پاکستان

ضیاءمحی الدین بھی امریکہ میں خوبصورت یادیں چھوڑ گئے

ناہید بھٹی اور ڈاکٹر اعجاز نے ضیاءمحی الدین کو APPACکے سال 2021میں نیویارک میں منعقدہ استقبالیہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا تھا

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ صدا کار ہدایت کار، صداکار، اداکاراور دانشور ضیا ءمحی الدین امریکہ میںبسنے والی کمیونٹی میں اپنی بے شمار اور خوبصورت یادیں چھوڑ گئے ۔ ضیاءمحی الدین جن کا 12فروری کو 91سال کی عمر میں کراچی میں انتقال ہو گیا ، اپنی وفات سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل امریکہ آئے۔ انہیں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ ( اے پی پیک۔APPAC) کے عید ملن استقبالیہمیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔

ضیاءمحی الدین کے دورہ امریکہ اور APPACکے عید ملن شو میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے شرکت کرنے پر ناہید بھٹی نے کلیدی کرد ار ادا کیا ۔ میریٹ ہوٹل لانگ آئی لینڈ میںمنعقد ہونیوالے عید ملن استقبالیہ میں میں ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ ( اے پی پیک۔APPAC) کے ڈاکٹراعجاز احمد ، ناہید بھٹی اور صبا اعجاز نے ضیاءمحی الدین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا ۔ اس تقریب میں ضیاءمحی الدین اپنی اہلیہ عذرا محی الدین کے ساتھ شریک ہوئے ۔

”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ کے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ناہید بھٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نیویارک میں ضیاءمحی الدین جیسی عظیم شخصیت کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا اور ان کی جانب سے بہت ایوارڈ وصول کرکے بہت عزت افزائی کی گئی ۔

عید ملن استقبالیہ سے خطاب کے دوران ضیاءمحی الدین نے اپنے مخصوص انداز اور آواز میں اپنا مضمون پڑھ کر سماں باندھے رکھا۔ نیویارک میں 90سالہ ضیاءمحی الدین کو اپنے درمیان پا کر اے پی پیک کے استقبالیہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور سب کی کوشش رہی ہے ضیاءمحی الدین سے بات کر سکیں اور ان کے ساتھ تصویر بنا سکیں ۔

Zia Mohyeddin
Zia Mohyeddin

Related Articles

Back to top button