اوورسیز پاکستانیزپاکستان

امریکہ کے اہم شہروں میں APMSOکے45ویں یوم تاسیس کی تقریبات

متحدہ قومی موومنٹ ڈیٹرائٹ ، شکاگو، نیوجرسی، لاس اینجلس، ہیوسٹن کے زیر اہتمام APMSOکے45ویں یوم تاسیس کی تقریبات

الطاف حسین نے اس پینتالیس سالہ جدوجہد میں کبھی نہ توباطل کے ساتھ سمجھوتہ کیا اور نہ کبھی قوم کا سودا کیا، خود سر اٹھا کر جئے ہم کارکنان کو بھی یہی سبق دیا

الطاف حسین نے ایک پسی ہوئی محکوم قوم کو احساس خود داری سے روشناس کرایا، 45 سالہ جد و جہد اپنی مثال آپ ہے، تقریبات میں کیک کاٹے گئے او الطاف حسین کےلئے دعائیں کی گئیں

نیویارک ( پ ر ) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO)کا 45واں یوم تاسیس امریکہ بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں امریکہ کے پانچ اہم شہروں میں موجود متحدہ قومی موومنٹ کے ریاستی چیپٹرز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں پارٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد می شریک ہوئے جبکہ ان تقریبات میں مقامی امریکی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پینتالیسواں یوم تاسیس ڈیٹرائٹ مشی گن چیپٹر میں پر جوش انداز سے منایا گیا ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ہمدردوں نے بھی شرکت کی چیپٹر انچارج حسن تسلیم جوائنٹ انچارج فہد مصطفی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی رکن نظام الدین نے شرکاءکا استقبال کیا، شکریہ ادا کیا اور ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت کو دعوت اظہار خیال دی۔

ریحان عبادت نے شرکاءسے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے عزم اور حوصلہ کو ہر آنے والے مشکل وقت نے مہمیز دی اور الطاف حسین ہر مشکل وقت میں سینہ سپر رہے۔ انہوں نے اس پینتالیس سالہ جدوجہد میں کبھی نہ توباطل کے ساتھ سمجھوتہ کیا اور نہ کبھی قوم کا سودا کیا، خود سر اٹھا کر جئے ہم کارکنان کو بھی یہی سبق دیاد نیا کی سیاسی تاریخ میں الطاف حسین کا یہ کارنامے سنہرے حروف سے لکھا جائے گا کہ کس طرح انہوں نے ایک پسی ہوئی محکوم قوم کو احساس خود داری سے روشناس کرایا، یہ پینتالیس سالہ جد و جہد اپنی مثال آپ ہے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائد کا ایک ایک وفا پرست ساتھی آخری سانس تک قائد کے ساتھ جناب ریحان عبادت کے اظہار خیال کے بعد کیک کاٹا گیا اور تحریک کی کامیابی کے لئیے خصوصی دعا کی گئی۔

ایم کیوایم امریکہ شکاگو چیپڑ کی جانب سے APMSO کے 45 ویں یوم تاسیس کی رنگارنگ تقریب میں شکاگو سٹی کونسل کی ممبر ڈیبر اسلوسٹر نے خصوصی شرکت کی

CheapoWeb
CheapoWeb

شکاگو: ایم کیوایم شکا گوچیپٹر کے زریر اہتمام اے پی ایم ایس او کا 45 واں یوم تاسیس پورے جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم امریکہ کے تاریخی حیثیت کے حامل مرکزی آفس واقع ڈیوان ایو نیو شکاگو میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل یوسفزئی، شکاگو چیپٹر کے انچارج حارث عثمانی، جوائنٹ انچارج خالد فاروقی، کمیٹی میمبر بابر سمیت ایم کیوایم کے سینئر کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شکاگوسٹی کونسل کی رکن ڈیبر اسلوسٹر نے خصوصی طور پے شرکت کی۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

تقریب کے دوران بانی و قائد جناب الطاف حسین کا ٹیلیفون آگیا اور ان کی آلڈر مین ڈیبر اسلوسٹر سے گفتگو ہوئی ، بانی و قائد الطاف حسین نے اپنے ہمیشہ کے مزاج کے مطابق سب سے پہلے ڈیبر اسلوسٹر کے بیمار والد کی صحت یابی کی دعا کی اور پھر انہیں اپنی جد وجہد اور اپنے نظریے سے متعلق آگاہ کیا، جو اباد بر اسلوسٹر نے بھی قائد تحریک سے گفتگو کی اور اپنے والد کی صحت یابی کی دعا کرنے پے شکریہ ادا کیا۔
بعد از میں ڈیبرانے وہاں موجود ساتھیوں سے قائدِ تحریک کے متعلق مزید دریافت کیا اور اس بات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ آپ کے قائد کو میرے والد کی ناساز طبیعت کا معلوم تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کے قائد سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی ۔

تقریب کی ایک اور اہم بات یہ تھی کہ مشہور آن لائن چینل ”میری آواز سنو“ نے اس بار یوم تاسیس کی اپنی خصوصی نشریات ایم کیوایم امریکہ کے مرکزی آفس سے پیش کیں۔ تقریب میں موجود تمام زمہ داران و کارکنان نے آلڈر مین ڈیبر اسلوسٹر کے ساتھ یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ تمام زمہ داران و کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا اور قائد کو یقین دلایا کہ کہ وہ ہر حال میں قائد تحریک اور ان کے نظریے سے وفا نبھاتے رہیں گے۔ شکا گوچیپٹر کے زمہ داران اور کارکنان نے بعد ازیں ڈیوان ایو مینو پے جمع ہو کر رنگین غبار بھی چھوڑے،اس منظر کو دیکھنے کے لئے ارد گرد کے عوام بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔ تقریب کے اختتام پے تمام کارکنان نے تحریکی ساتھی سیف الرحمن بھائی کے ہاتھوں سے بنی لزیز بریانی

ایم کیوایم نیو جرسی چپڑ کے زیر اہتمام آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 45 واں یوم تاسیس انتہائی جوش و جذبے کیسا تھ نیو جرسی میں منایا گیا

Qabar Safai
Qabar Safai

ایم کیوایم نیو جرسی چیپڑ کے زیر اہتمام آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO)کا45 واں یوم تاسیس ایم کیوایم واشنگٹن (ڈی سی)، بالٹیمور، نیو جرسی اور نیویارک چیپٹرز کے اشتراک سے انتہائی جوش و جذبے کیساتھ نیو جرسی میں منایا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ممبر محفوظ حیدری، امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی، جوائنٹ آرگنائزر یوسف سعید ، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی محمد خورشید الحق، سید قیصر علی، شکیل الدین مہاجر ، چیپٹر انچارج فرحان رضوی و جوائنٹ انچار جز خرم عثمانی اور محمد سعود سمیت اراکین کمیٹی، بزرگ خاتون یوسف سعید بھائی کی والدہ محترمہ بیگم ساجدہ سلطانہ خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز محمد اقبال شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ میز بانی کے فرائض محمد فرحان رضوی نے انجام دئے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی محفوظ حیدری نے تمام وفا پر ستوں اور قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 45 سال قبل 1978 میں قائد تحریک الطاف حسین نے جس طلبہ تنظیم (APMSO) کی بنیاد رکھی تھی اور جس کی کوکھ سے مہاجر قومی موومنٹ (MQM) نے جنم لیا اور آگے چل کر متحدہ قومی موومنٹ کی صورت میں پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔ انہوں نے مزید کہا کہ APMSO کی 45 یوم تاسیس کے موقع پر ہم اس عزم کا اظہار کرتے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پروگرام کے دوران قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے آن لائین آکر ایک ایک ساتھی کو 45 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور امریکہ کی تمام ریاستوں میں ہونے والی یوم تاسیس پرو گرام کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایم ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل ارگنائزر مطلوب زیدی نے بھی تمام وفا پرستوں اور حاضرین کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک حقیقت ہے جسے آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ہر کونے میں جہاں جہاں پاکستانی بستے ہیں وہ ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کی قیادت کو ہی پاکستان کی سلامتی و بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔ پرو گرام کے آخر میں ایم کیو ایم کے ترانوں کی تال پر 45 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پیتالیسوایں یوم تاسیس امریکہ کے شہر لاس انجلس میں جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پینتالیسواں یوم تاسیس اتوار گیارہ جون کو لاس اینجلس کیلیفورنیا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا، ساتھیوں اور ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، پرو گرام کی ابتداءمیں چیپٹر انچارج معراج خان بھائی نے ساتھیوں سے بات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی سربراہی میں ہم متحد ہیں اور قائد کے وفادار ہیں، جوائنٹ انچارج آصف فاروقی بھائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پینتالیس سالہ جد وجہد کو جلد منزل ملے گی جوائنٹ انچارج عبد الطیف بھائی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں کو کہا کہ حالات چاہیے کچھ بھی ہوں قائد صرف الطاف بھائی ہیں اور وہی رہیں گے۔
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی رکن عاکف راجپوت بھائی نے تمام ساتھیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دن دور نہیں جب منزل قائد تحریک کے قدموں کو چومے گی اور مظلوموں کو ان کا حق ملے گا۔ پروگرام کے آخر میں متحدہ کے ترانوں اور نعروں کی گونج میں کیک کاٹا گیا اور متحدہ کے پرچم کے رنگوں کے غباروں کو فضا میں چھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر اہتمام آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا پینتالیسواں یوم تاسیس پروگرام میں رکن رابطہ کمیٹی عاطف شمیم کی شرکت

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا پینتالیسواں یوم تاسیس ہیوسٹن میں منایا گیا، تقریب میں کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد فیصل نے ادا کئے پروگرام کی ابتداءتلاوت قرآن پاک سے ہوئی تلاوت قرآن پاک نجیب احمد نے کی۔ اس کے بعد چیپٹر انچارج فواد احمد اور نعمان بھائی نے نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور رابطہ کمیٹی رکن سید عاطف شمیم کو دعوت اظہار خیال دیا۔

عاطف شمیم نے خوبصورت تقریب سجانے سنوارنے پر چیپٹر کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے کارکنان جب قائد کی ہدایت پر کسی کام کی ٹھان لیں تو وہ کام کر کے ہی رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قائد کی اس پینتالیس سالہ جد وجہد کا ثمر ہے کہ آج مہاجر قوم کو تمام دنیا میں پہچانا جاتا ہے قائد تحریک نے اس قوم کو شناخت دی اور منزل بھی دلا کر رہیں گے ، تمام تر مشکلات کے باوجود قائد کا عزم آج بھی اس طرح جو ان ہے جیسے پینتالیس سال پہلے تھا، مہاجروں نے ایک ہی شخص کو اپنار ہبر رہنمامانا ہے اور وہ الطاف حسین ہیں، ہم کل بھی قائد کے ساتھ تھے آج بھی ہیں۔ اس کے بعد ایم کیو ایم کے ترانوں اور نعروں کی گونج میں پینتالیسوے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

Related Articles

Back to top button