پاکستان

نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ27اگست کو ہو گی، تیاریاں شروع

پاکستان ڈے پریڈ نیویارک میں وطن عزیز کا یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا ، گرینڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کو پریڈ میں مدعو کیا جائے گا

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کی جانب سے رواں سال یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کوینز، نیویارک میں منعقد ہوا۔

چئیرمین ڈاکٹر حق کی قیادت میں ہونیوالی میٹنگ میں پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے ٹرسٹیز اور ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال پاکستان ڈے پریڈ نیویارک27اگست کو حسب معمول میڈیسن ایونیو، نیویارک سٹی میں منعقد ہو گی ۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی جانب سے نیویارک پریڈ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ پریڈ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال وطن عزیز کا یوم آزادی حسب روایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا ، گرینڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کو پریڈ میںمدعو کیا جائے گا۔

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے مطابق پاکستان کے نامور فنکار جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منائی جانیوالی پریڈ میں خصوصی پرفارم کریں گے ۔

پریڈ کمیٹی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دعوت دی کہ وہ جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ کو عظیم الشان اور تاریخی بنانے میں پریڈ کمیٹی کا شانہ بشانہ ساتھ دیں ۔

 

Pakistan Day Parade New York will be held on August 27, 2023 in New York.

CheapoWeb
CheapoWeb

 

 

Related Articles

Back to top button