خبریںاوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین کا آصف زرداری سے اظہار تعزیت

امریکہ میں بسنے والے پارٹی کے تمام ساتھی زرداری فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چوہدری اعجاز فرخ، بیگم عفت فرخ، سرور چوہدری ، مدثر چوہدری

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین چوہدری اعجاز فرخ، بیگم عفت فرخ، سرور چوہدری ، مدثر چوہدری سمیت دیگر کی جانب سے پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ زریں بخاری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔


چوہدری اعجاز فرخ، بیگم عفت فرخ، سرور چوہدری ، مدثر چوہدری نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پارٹی کے تمام ساتھی زرداری فیملی کے غم میںبرابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔


دریں اثناءچوہدری اعجاز فرخ نے پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابر کو بھی اپنے اور پارٹی ساتھیوں کی جانب سے آصف علی زرداری کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ۔ فرحت اللہ بابر نے اپنے پیغام میں اعجاز فرخ سے کہا کہ وہ آصف زرداری تک ان کا پیغام پہنچا دیں گے ۔


چوہدری اعجاز فرخ کے مطابق آصف زرداری کی والدہ محترمہ کی وفات کی وجہ سے نیویارک میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگر ہ کی تقریب کو بھی مزید ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button