اوورسیز پاکستانیز

عزیز باچا ، پی پی پی یو ایس اے کے نائب صدر مقرر

پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان نے عزیز باچا کو ان کی نائب صدر تقرری کو نوٹفکیشن پیش کیا

نیو یارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پار ٹی کی تار یخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ بھٹو خاندان نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک میں جمہوری عمل کو پروان چڑھایاہے ۔ پاکستان کے اندر اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام سیا سی جماعتوں کو متحد ہوکر عوام کومسائل کے دلدل سے نکالنا ہو گا وگرنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پار ٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پار ٹی کے اہم رہنما سابق امیدوار تحصیل کا ٹلنگ مئیر شپ عزیز باچا اف پلئی کو پیپلز پار ٹی یو ایس اے کا امریکہ میں وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر نامزدگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر قیصر خان،اسرار خان،شہاب خان ،ارشاد عطا۔ملک ریا ض اور دیگر بھی موجود تھے ۔صدر پی پی پی یو ایس اے خالد اعوان نے کہا کہ بانی پیپلز پار ٹی شہید زوا لفقار علی بھٹو اور اسکی بہادر بیٹی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی قر بانیوںکے طفیل آج پاکستان میں جمہوریت قائم و دائم ہے ورگر نہ آمر اور ڈکٹیٹروں نے ملک کے اندر جمہوری نظام کو کچل دینا تھا۔

Khalid Awan, Aziz Bacha, Qaisar Khan ,PPP USA
Khalid Awan, Aziz Bacha, Qaisar Khan ,PPP USA

انہوں نے کہا کہ تبد یلی کے دعویداروں نے صرف نام کی حد تک تبد یلی کے پر فریب نعرے لگائیں اور چارسال تک کچھ نہیں کیا۔غریب اور متوسط طبقے کی حالات بہتر بنانے اور سد ھانے کےلئے عملی اقدامات تو ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں اٹھائے گئے ہیں جسکے ثمرات سے براہ راست عوام مستفید ہو ئے اور اشرافیہ متا ثر ہوا یہی وجہ ہے کہ یہی طبقہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف اور سازشیش کرتا رہا۔

تقریب میں کا ٹلنگ مردان سے تعلق رکھنے والا پار ٹی رہنما عزیز باچا کو انکی تقرری کا نوٹیفکیشن حوالا کیا گیا اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ امریکہ میں پار ٹی کو مزید موثر اور فعال بنانے میںاپنا اہم کردارادا کریں گے ۔
عزیز باچا کا کہنا تھا کہ ان پر پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Khalid Awan appoints Aziz Bacha as Vice President PPP USA

Related Articles

Back to top button