پاکستاناوورسیز پاکستانیز

آئزن ہاور پارک میں جشن آزادی پاکستان فیسٹول17اگست کو ہوگا

پاکستانی امریکن کمیونٹی یو ایس اے ( پیک یو ایس اے ) کے ہمایوں شبیر، عاصم ملک ، مدیحہ مصطفی کی پریس کانفرنس، کمیونٹی کو پاکستان کے یوم آزادی کے فیسٹول میں شرکت کی دعوت

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی یو ایس اے ( پیک یو ایس اے ) کے زیر اہتمام پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی پاکستان فیسٹول اتوار،17اگست کو آئزن ہاور پارک ، لانگ آئی لینڈ میں منعقدہ ہوگا۔اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی یو ایس اے ( پیک یو ایس اے ) کے ہمایوں شبیر، عاصم ملک ، مدیحہ مصطفی کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان فیسٹول کی تیاریاں زور و شور سے جار ی ہیں ۔ ہماری پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ اور نیویارک سمیت ٹرائی سٹیٹ ایریا کو دعوت ہے کہ وہ اپنے مادر وطن کا یوم آزادی روایتی جو ش و خروش کے ساتھ منائیں ۔
ہمایوں شبیر، عاصم ملک اور مدیحہ مصطفی کا کہنا ہے کہ ”پیک یو ایس اے“ کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ حسب معمول آئزن ہاور پارک میں جشن آزادی پاکستان کامیاب سے کامیاب ترین اندازمیں منایا جائے ۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان کو دعوت دی کہ وہ ”پیک یو ایس اے “ کا ساتھ دیں اور 17اگست کو پاکستان زندہ آباد کے نعروں کے ساتھ سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرکے ایک زندہ قوم ہونے کا مظاہرہ کریں ۔
ہمایوں شبیر ، عاصم ملک اور مدیحہ مصطفی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمیونٹی کے بزرگوں ، بھائیوں ، بہنوں ، بچوں اور سب کو جشن آزادی پاکستان میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور گذارش کریں گے کہ شرکاءروایتی پاکستانی ملبوسات میں آئیں اور اپنے ساتھ پاکستانی اور امریکی پرچم بھی لے کر آئیں۔

Related Articles

Back to top button