اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستانی عظیم خان کا کرونا سے انتقال

بیس سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے۔ ان کا تعلق پاکستان میں ساہیوال شہر سے تھا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے ایک اور رکن عظیم خان بھی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔وہ25 سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے۔ ان کا تعلق پاکستان میں ساہیوال شہر سے تھا۔نیویارک کے صحافی ارشد چوہدری کے مطابق عظیم خان مرحوم ، ساہیوال میں ان کے پانچ سال کلاس فیلو رہے اور نہایت ہی اچھے اور نفیس انسان تھے ۔عظیم خان نیویارک میں کیب چلا کر روزگار کماتے تھے ۔

Related Articles

Back to top button