پاکستان

کمیونٹی کا سعید حسن سے والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت

دوست احباب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، ارکان اور تنظیموںنے کمیونٹی رہنما، PACEتنظیم اور ڈان ٹریول نیویارک کے چیف ایگزیکٹو سعید حسن سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ سعید حسن کی والدہ محترمہ ، پاکستان میں جمعرات کو انتقال کر گئیں ۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں ۔ سعید حسن پروازوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان نہیں جا سکے اور نیویارک میں ہی مقیم ہیں ۔
دوست احباب اور کمیونٹی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔سعید حسن نے ان سب افراد کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا او ر ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

Dawn Travel’s and PACE president Saeed Hassan’s mother passes away in Pakistan

Related Articles

Back to top button