پاکستان

بروکلین کے سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی چارلس ہائینز انتقال کر گئے

وہ 1990سے2013تک ڈسٹرکٹ اٹارنی بروکلین کے عہدے پر فائز رہے پاکستانی کمیونٹی سے ہمیشہ قریبی اور اچھے تعلق رہے

مسٹرہائینز امیگرنٹ کمیونٹیز کی ہمیشہ رہنمائی کرتے تھے،پاکستانی کمیونٹی کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے

نیویارک (اردو نیوز ) بروکلین(نیویارک) کے سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی چارلس ہائینز انتقال کر گئے ۔ وہ طویل عرصے تک ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر فائز رہے ۔83سالہ مسٹرہائینز گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ وہ 1990سے2013تک ڈسٹرکٹ اٹارنی بروکلین کے عہدے پر فائز رہے ۔اس علاقے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادکے آباد ہونے کی وجہ سے ان کے کمیونٹی سے ہمیشہ قریبی اور اچھے تعلق رہے ۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چارلس ہائینز کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ وہ ایک اچھے ، ہمدرد انسان تھے جو امیگرنٹ کمیونٹیز کی ہمیشہ رہنمائی کرتے تھے ۔کمیونٹی ارکان نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

Longtime Brooklyn DA Charles Hynes dead at 83

Related Articles

Back to top button