چاچا کرکٹ عبدالجلیل کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
چاچا کرکٹ محض ایک عام مداح نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کی حمایت اور قومی ٹیم سے محبت کی ایک پہچان بن چکے ہیں
چاچا کرکٹ عبدالجلیل کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
چاچا کرکٹ محض ایک عام مداح نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کی حمایت اور قومی ٹیم سے محبت کی ایک پہچان بن چکے ہیں
لاہور ( عثمان بن احمد) پاکستانی کرکٹ میچوں کی رونق اور شائقین کرکٹ میں ایک منفرد نام عبدالجلیل المعروف ”چاچا کرکٹ“ جو کہ سبز لباس میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کے بیشتر میچوں میں موجود ہوتے ہیں، نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحت اور عم کی وجہ سے اب انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود نہیں ہو سکیں گے تہام لوکل میچوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ نے جو محبت اور پیار دیا ہے، وہ میری زندگی کا اثاثہ ہے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے بعد کرکٹ کے میدان کو خیرباد کہہ دینے والے 77سالہ ”چاچا کرکٹ“ کے اعزاز میں قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں چاچا کرکٹ نے کیک کاٹا، تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور دیگر بھی موجود تھے۔چاچا کرکٹ کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
عبدالجلیل المعروف ”چاچا کرکٹ“ نے پاکستان کے100 میچز میں حوصلہ افزائی کا ہدف مکمل کیا،اب چاچا کرکٹ کھیل کے میدان سے دور سیالکوٹ میں ایک ریسٹورنٹ اور کرکٹ میوزیم قائم کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا چاچا کرکٹ محض ایک عام مداح نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کی حمایت اور قومی ٹیم سے محبت کی ایک پہچان بن چکے ہیں۔


