اوورسیز پاکستانیزخبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی فروری میں امریکہ کا دورہ کریں گے

Chairman Senate Sadiq Sanjrani to visit USA

چیئرمین سینٹ وفد کے ہمراہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت پارلیمانی سماعت میں شرکت کریں گے، دیگر اہم امریکی شہروں کا بھی دورہ کریں گے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 13 سے 15 فروری تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔چئیرمین سینٹ بننے کے بعد صادق سنجرانی کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہوگا ۔سینیٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینٹ وفد کے ہمراہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت پارلیمانی سماعت میں شرکت کریں گے۔

سماعت میں دنیا بھر میں پانی کی قلت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔سینٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور امریکی سینیٹ کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔چیئرمین سینیٹ اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

سینٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینٹ پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کے لیے نیوجرسی، شکاگو اور ہیوسٹن بھی جائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button