بین الاقوامیامیگریشن نیوز

امریکی ہوم لینڈ سیکرٹری کیخلاف ریپبلکن ارکان کانگریس متحرک

House Republicans are moving swiftly to build a case against Homeland Security Secretary

ریپبلکن پارٹی نے سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی آلیجینڈرو مائیوکس کے خلاف مواخذہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

واشنگٹن( محسن ظہیر سے) امریکہ ، میکسیکو بارڈر کی صورتحال کے پیش نظر امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے سینئر ارکان کانگریس نے امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری آلیجینڈرو مائیوکس کے خلاف کیس بنانے اور ان کا مواخذہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن ارکان کانگریس کی جانب سے مذکورہ اقدام اٹھائے جانے کی صورت میں ریپبلکن پارٹی کے ماڈریٹ (جدت پسند ) ارکان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کا بھی امکان ہے ۔

دریں اثناءامریکی ایوان نمائندگان کی اہم کمیٹیوں کے چئیرمین امریکی بارڈر پر موجود صورتحال پر کانگریشنل سماعتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔یہ سماعتیں ، سیکرٹری ہوم لینڈ کے خلاف مواخذے کی تحریک کی بنیاد بن سکتی ہیں ۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی جس کو مواخذہ کی تحریک پر پیش رفت کا اختیار حاصل ہے ، مواخذے کی تحریک کے حوالے سے پیش رفت کرنا چاہتی ہے بشرطیکہ کے پارٹی میں اس مسلہ پر اتفاق رائے پایا جائے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریپبلکن پارٹی کو حالیہ مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button