امریکی کانگریس میں پاکستان اور انڈیا کے کانگریشنل کاکس،سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے متحد ہو گئے
U.S. lawmakers join in rare unity, seek flood relief briefing for India, Pakistan communities
یو ایس کانگریس میں پاکستان کاکس کے چئیرمین ٹام سوازی کی قیادت میں پاکستان اور انڈین کاکس کے چئیر مینوں کا سیلاب کے سلسلے میں امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کو خط
حالیہ سیلابوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا،جس میں کرتارپور صاحب بھی شامل ہے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کی ایک اہم علامت ہے، امریکی ارکان کانگریس
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی کانگریس میں پاکستان اور انڈیا کاکس کے اراکین نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک، خصوصاً بھارت اور پاکستان، کے متاثرین کی امدادی کوششوں کے لیے ایک مشترکہ اور دو جماعتی خط امریکی وزیر سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کو ارسال کیا ہے۔مراسلہ پاکستانی کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام سوزی (ڈیموکریٹ، نیویارک) کی قیادت میں لکھا گیا جبکہ ان کے ہمراہ پاکستان کاکس کے شریک چیئر میں کانگریس مین جیک برگ مین (ریپبلکن، مشی گن) اور انڈیا کاکس کے چیئرمین رو کھنہ (ڈیموکریٹ، کیلیفورنیا) اور کانگریس مین میک کارمک (ریپبلکن، جارجیا) بھی شامل تھے۔یہ خط 23 ستمبر کو بھیجا گیا، جس میں کانگریس کے اراکین کے لیے ایک بریفنگ کی درخواست کی گئی تاکہ انہیں بھارت اور پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد جاری امریکی امدادی اور بحالی اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔
امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلابوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، گھروں، کاروباروں اور مذہبی و ثقافتی مقامات کو نقصان پہنچایا، جن میں کرتارپور صاحب بھی شامل ہے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کی ایک اہم علامت ہے۔
کانگریس مین ٹام سوزی نے اپنے خط میں کہا کہ میں اپنے بھارتی اور پاکستانی حلقے کے متاثرہ شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ قدرتی آفات سرحدوں کو نہیں جانتیں، یہی وجہ ہے کہ ہم سب کو مل کر انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان نژاد امریکی خاندانوں نے اپنے آبائی گھروں اور روزگار کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، اور امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی اوورسیز کمیونٹی کی امداد کو سراہا گیا ہے۔کانگریس مین ٹام سوزی نے زور دیا کہ پارٹی لائنز اوروابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنا صرف ممکن ہی نہیں بلکہ ضروری ہے۔ ہماری کمیونٹیز ایسے ہی قیادت کی مستحق ہیں۔
U.S. lawmakers join in rare unity, seek flood relief briefing for India, Pakistan communities




