نیویارک میں بہاری امریکن کمیونٹی تنظیمCUMBA کی سالانہ فیملی پکنک
کمیونٹی آف یونائیٹڈ مسلم بہاری امریکنز کے زیر اہتمام پکنک کے موقع پر امریکہ کا250واں یوم آزادی بھی منایا گیا
بہاری امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم کمیونٹی آف یونائیٹڈ مسلم بہاری امریکنز کی رنگا رنگ تقریب باہمی اتحاد، ثقافتی ورثے کے فروغ اور کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے کا خوبصورت مظہر ثابت ہوئی
پکنک کے انعقاد میں ”کنبہ“کی ٹیم کے ارکان صباح الحق، جمال محسن، ڈاکٹر سید فیضی حیدر، ایاز احمد، نوشاد حسین، ثمینہ حیدر، اویس مغنی، خورشید ابراہیمی، شیراز مجتبیٰ اور تنویر احمد نے نمایاں کردار ادا کیا
کاو¿نٹی ایگزیکٹو کی جانب سے ”کنبہ“کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر شبینہ احمدحسین، ڈاکٹر فیضی حیدر اور ڈاکٹر عشرت امام قادری کوعون نقوی نے کاؤنٹی ایگزیکٹو کی ایماءپر سائٹیشن پیش کیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے) لانگ آئی لینڈ میں کمیونٹی آف یونائیٹڈ مسلم بہاری امریکنز (CUMBA) کے زیر اہتمام تیسری سالانہ فیملی پکنک نہایت جوش و خروش اور بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں بہاری امریکن خاندانوں، خواتین، بچوں اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ یہ رنگا رنگ تقریب باہمی اتحاد، ثقافتی ورثے کے فروغ اور کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے کا خوبصورت مظہر ثابت ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور حمد باری تعالیٰ اور بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا۔
تقریب کے دوران شرکاءکے لیے موسیقی، تفریحی کھیل، بچوں کی سرگرمیاں، میوزیکل چیئر، پیناٹا، رافل ڈرا اور مختلف انعامات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ روایتی اور لذیذ بہاری کباب سمیت متنوع کھانوں نے شرکاءکی توجہ حاصل کی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ پکنک کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ بہاری نڑاد امریکیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا، باہمی روابط بڑھانا اور نئی نسل کو اپنی تہذیبی شناخت سے جوڑے رکھنا بھی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ بھر میں مقیم بہاری امریکن کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں لوگ ایک دوسرے سے متعارف ہوں، نیٹ ورکنگ کریں، کاروباری، سماجی اور خاندانی تعلقات کو فروغ دیں اور نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرائیں۔
اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں ”کنبہ“کی ٹیم کے ارکان صباح الحق، جمال محسن، ڈاکٹر سید فیضی حیدر، ایاز احمد، نوشاد حسین، ثمینہ حیدر، اویس مغنی، خورشید ابراہیمی، شیراز مجتبیٰ اور تنویر احمد نے نمایاں کردار ادا کیا، جن کی خدمات کو شرکاءنے بھرپور انداز میں سراہا۔
اس موقع پر ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی جانب سے ”کنبہ“کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر شبینہ احمدحسین ، ڈاکٹر فیضی حیدر اور ڈاکٹر عشرت امام قادری کوخصوصی سائٹیشن پیش کیے گئے، جو کہ ناسا کاو¿نٹی کے ایشین امریکن افئیرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عون نقوی نے پیش کئے ۔
پکنک کے دوران امریکہ کی 250 ویں یومِ آزادی کی تقریبات بھی منائی گئیں، جہاں شرکاءنے یادگاری کیک کاٹا اور اس ملک کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ اگرچہ کمیونٹی کے افراد کی جڑیں برصغیر کے مختلف علاقوں سے وابستہ ہیں، لیکن امریکہ اب ان کا گھر اور ان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے، اس لیے اس تاریخی موقع کو بھرپور انداز میں منانا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
تقریب کے اختتام پر ”کنبہ“کی قیادت نے تمام شرکائ، رضاکاروں، اسپانسرز اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم مستقبل میں بھی بہاری امریکن کمیونٹی کے اتحاد، ثقافتی ورثے کے تحفظ، سماجی روابط اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
New York, July 12, 2026: The Community of United Muslim Bihari Americans (CUMBA) successfully hosted its Third Annual Picnic in Long Island, bringing together a large number of Bihari American families, community members, and children for a day filled with unity, friendship, entertainment, and celebration. The event featured music, games, raffle prizes, delicious food—including the community’s famous Bihari Kababs—and activities that created a festive atmosphere for attendees of all ages. The picnic served as an opportunity for the community to reconnect, strengthen relationships, and celebrate its shared heritage.



