معیاد ختم یا منسوخ شدہ شناختی کارڈ پر پاکستان سفر کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت کا اہم اعلان
اب غیر موثر، معیاد ختم شدہ یا منسوخ شدہ نائیکوپ رکھنے والے افراد کو اس دستاویز کی بنیاد پر پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حکومت کا اہم اعلان
اسلام آباد ( اردو نیوز)حکومت پاکستان نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نائیکوپ (NICOP) سے متعلق نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق اب غیر مو¿ثر، معیاد ختم شدہ یا منسوخ شدہ نائیکوپ رکھنے والے افراد کو اس دستاویز کی بنیاد پر پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے کسی بھی مسافر کا نائیکوپ اگر غیر فعال (Invalid)، مدت ختم شدہ (Expired) یا منسوخ شدہ (Cancelled) ہو تو اسے پاکستان جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام متعلقہ زونل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ احکامات پاکستان کے لیے پروازیں چلانے والی تمام ایئر لائنز تک پہنچائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سفری دستاویزات کے نظام کو موثر بنانا اور مسافروں کو درست اور فعال شناختی دستاویزات کے ساتھ سفر کی ترغیب دینا ہے۔
ایئر لائنز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسافروں کے سفری کاغذات کی جانچ کے دوران نائیکوپ کی حیثیت ضرور چیک کریں اور غیر موثر دستاویز رکھنے والے مسافروں کو پرواز میں سوار نہ ہونے دیں۔
Pakistan Bars Travel on Expired, Invalid or Cancelled NICOP Documents
Islamabad: The Government of Pakistan has issued new travel instructions stating that passengers traveling to Pakistan from any foreign country will not be allowed to board flights on the basis of an invalid, expired, or cancelled National Identity Card for Overseas Pakistanis (NICOP).
According to the official directives, any overseas Pakistani whose NICOP status is invalid, expired, or cancelled will not be permitted to use the document as a travel authorization for entry into Pakistan.
The government has instructed all zonal directors to immediately communicate these orders to all airlines operating flights to Pakistan and ensure strict compliance. Airlines have been directed to verify the validity of passengers’ NICOP documents before boarding and prevent travelers with inactive documents from boarding flights.
Officials stated that the measure is aimed at improving the effectiveness of the travel documentation system and ensuring that passengers use valid and updated identification documents when traveling to Pakistan.
Overseas Pakistanis are advised to check the status of their NICOP and renew or update their documents before making travel arrangements to avoid inconvenience at airports.
نوٹ: تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان امریکہ پہنچ گئے ، اقوام متحدہ میں اہم تقریبات میں شریک ہونگے



