" "
پاکستان

پی آئی اے کی پہلی پرواز امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی پہلی کھیپ لیکر وطن روانہ

پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کو الوداع کہا ، پی آئی اے کی دوسری پرواز 13مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لئے جبکہ 17مئی کو نیوآرک (نیوجرسی ) سے روانہ ہو گی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی خصوصی پرواز 10مئی کو واشنگٹن ڈی سی کے ڈلاس ائیرپورٹ سے امریکہ میں پھنسے ہوئے تقریبا ً175سے زائد پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی ۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے واشنگٹن ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کو الوداع کہا اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ پاکستانی ایمبسی کے مطابق پی آئی اے پانچ مزید پروازوں سے امریکہ میں پھنسے ہوئے مزید پاکستانیوں کو امریکہ کے مختلف شہروں سے پاکستان واپس لے کر جائے گی ۔
ایک اورخصوصی چارٹرڈ پرواز امریکہ میں پھنسے 150 پاکستانی ایکسچینج طلباءکو لے کر11 مئی کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی،یوں پہلے مرحلے میں 350 پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی ممکن ہوگی۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان افتتاحی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینےائیرپورٹ پر موجود،اس موقع پر وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کو رخصت کیا اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی حکومت اور پاکستانی سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مزید چارٹرڈ فلائیٹس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے تاکہ تمام پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ سکیں۔پاکستانی سفارتخانہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں قائم کی جانےوالی ہیلپ لائنیں فلائٹ آپریشن مکمل ہونے تک کام کرتی رہیں گی۔
امریکہ سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 13مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لئے جبکہ 17مئی کو نیوآرک (نیوجرسی ) سے روانہ ہو گی ۔پاکستان ایمبسی کے مطابق باقی پروازوں کے وقت اور تاریخ کا اعلان ساتھ ساتھ کیا جائیگا۔

FIRST SPECIAL PIA FLIGHT FOR STRANDED PAKISTANIS IN THE US

Washington: A special charter flight arranged by the Government of Pakistan in collaboration with the Pakistan International Airlines (PIA) for repatriation of stranded Pakistanis left with around 200 passengers today from Dulles International Airport (IAD), Washington DC. This is the first of six special charter flights being arranged by the Government for the safe return of our stranded citizens in the United States.

Meanwhile, a US special charter flight will be taking around 150 Pakistani students, who had been in the United States on various US-sponsored exchanges programs, back to Pakistan on 11 May. Earlier, a number of stranded Pakistanis in the United States were able to return to Pakistan using Qatar Airways flights allowed especially by the Government.

Pakistan’s Ambassador to the United States, Dr. Asad Majeed Khan, was present at Dulles Airport to oversee arrangements for the inaugural flight and to bid farewell to passengers.

Speaking on the occasion, Ambassador Khan said that repatriation of stranded Pakistanis is a top priority for the Government of Pakistan. The Pakistan Embassy in Washington and its Consulates in the United States will continue to take all possible measures to ensure safe and early return of all the Pakistanis desirous of returning home amid the coronavirus outbreak. The helplines set up by the Embassy and its Consulates for the facilitation of stranded Pakistan would also continue to function till such time that all of them have been repatriated.

The second special charter flight for Karachi on 13 May 2020 will also depart from Washington (IAD). The third special flight to Lahore will operate from Newark Airport, New Jersey. The Government of Pakistan will also operate three more flights from the U.S. for repatriation of Pakistani citizens. Dates, cities of origin and destinations in Pakistan will be announced in due course of time.

Related Articles

Back to top button