پاکستان

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے لئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حکومتی احتساب سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو کارروائی کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کے لئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گی ہے ۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حکومتی احتساب سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔دو روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ احتساب نیب نہیں ہم کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو فواد چوہدری کے بیان کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آج تک نیب کو کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کا بیان حقائق کے منافی ہے، فواد چوہدری کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان نیب میں جاری تحقیقات پر اثر انداز یا تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button